Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog
جامعہ کراچی میں اسکول آف لاء کی نئی عمارت کا بدست ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین افتتاح

جامعہ کراچی میں اسکول آف لاء کی نئی عمارت کا بدست ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین افتتاح

Abid Hussain by Abid Hussain
November 27, 2023
in Blog
0
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر،چانسلروگورنرسندھ محمد کامران خان ٹیسوری،سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مرادی علی شاہ،میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب ودیگر کی شرکت

داؤدی بوہرہ کمیونٹی کی سماجی خدمات سرحدوں اور قومیتوں سے بالاترہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر

بوہری جماعت پاکستان کی سب سے پرامن کمیونٹی میں سرفہرست ہے۔گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری

بوہرہ برادری نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی سماجی اور تعلیمی خدمات کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے۔ڈاکٹر خالدعراقی

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے کہا کہ داؤدی بوہرہ کمیونٹی کی سماجی خدمات سرحدوں اور قومیتوں سے بالاترہیں،جامعہ کراچی میں اسکول آف لاء کی عمارت تعمیر کرکے دینا بوہرہ جماعت کی جانب سے تعلیمی میدان میں اہم شراکت کی نشاندہی ہے۔ سیدنا مفضل سیف الدین کے دورہ کراچی کے موقع پر یہ افتتاح طلباء اور قوم کے لیے ایک قیمتی تحفہ اور ایک قابل احترام رہنما سیدنا مفضل سیف الدین کے نام سے منسوب عمارت ایک فن تعمیر ہے۔ یہ جدید ترین سہولت علمی فضیلت کے عزم کی علامت اورعالمی انسانی ترقی کو فروغ دینے میں داؤدی بوہرہ جماعت کے وسیع تر وژن کی عکاسی بھی ہے۔فکری ترقی اور تعلیمی فروغ کیلئے سیدنامفضل سیف الدین کی لگن قابل ستائش اوریہ تعلیمی ترقی بلاشبہ ہماری نسلوں پر دیرپا اثر چھوڑے گی۔میں سندھ میں تعلیمی ترقی کے لئے بوہرہ کمیونٹی کا شکرگزارہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوہرہ برادری کی جانب سے جامعہ کراچی میں سیدنا مفضل سیف الدین کے نام سے منسوب عمارت سیدنامفضل سیف الدین اسکول آف لاء(کلیہ قانون) کی تعمیر کرکے دی جانے والی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عمارت کا افتتاح داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین نے کیا۔

اس موقع پرسابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ،چانسلر وگورنرسندھ محمد کامران خان ٹیسوری،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب،وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی،سیکریٹری بورڈز اینڈ یونیورسٹیز،ممبرسینیٹ وسنڈیکیٹ،روئسائے کلیہ جات،صدورشعبہ جات اور عمائدین شہرکی کثیر تعداد موجود تھی۔

گورنرسندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بوہری جماعت پاکستان کی سب سے پرامن کمیونٹی میں سرفہرست ہے،مشکل حالات ہونے کے باوجود بھی اس جماعت نے اپنی معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھاجوکہ آسان کام نہیں۔معاشی سرگرمیوں اور پاکستان کی تعمیر،ترقی وخوشحالی میں بوہری جماعت نے بہت اہم کردار اداکیاہے۔بوہرہ کمیونٹی نے شہر قائد میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ سمیت فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیاہے اور ٹیکس نیٹ بڑھانے میں بھی ان کا کلیدی کردار ہے۔میں جامعہ کراچی میں اسکول آف لاء (کلیہ قانون)کے لئے عمارت تعمیر کرنے پر سیدنامفضل سیف الدین کا مشکور ہوں اور امید کرتاہوں کہ عصرحاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اس عمارت میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے اپنے شعبہ میں کارہائے نمایاں انجام دیں گے۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کی خدمات کی دنیا معترف ہے، آج بوہرہ برادری نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی سماجی اور تعلیمی خدمات کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے۔ سیدنا مفضل سیف الدین کی قیادت میں بوہرہ برادری نے اپنے بزرگوں کی روایات اور تہذیب کو پھلنے پھولنے کا جو ماحول عطا کیا ہے وہ لائق تحسین اور قابل تقلید ہے۔ سیدنا مفضل سیف الدین کی تعلیم اورصحت کے شعبہ میں گراں قدرخدمات ہیں اور جامعہ کراچی میں داؤدی بوہرہ جماعت کی جانب سے تعمیرکیاجانے والا شعبہ جینیات اور فیکلٹی آف لاء اسی سلسلے کی ایک کڑی اور بہترین مثال ہے۔ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ میں امید کرتاہوں کہ جامعہ کراچی میں دیگر شعبہ جات کی عصرحاضر کے جدیدتقاضوں کے مطابق تعمیر میں داؤدی بوہرہ جماعت ہمیشہ کی طرح کلیدی کرداراداکرے گی۔

ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ سیدنا مفضل سیف الدین نے اپنے والد محترم سیدنا برہان الدین کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے ثقافتی اور سماجی و اقتصادی ترقی پر خصوصی زور دیتے ہوئے اپنی زندگی برادری کی خدمت اور بڑے پیمانے پر معاشرے کی بہتری کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ عصرحاضر میں سیدنامفضل سیف الدین طبی دیکھ بھال کی جدید ترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیزی سے وسائل وقف کئے جارہے ہیں۔

ShareTweet
Previous Post

پاکستان میں نئے پولیو کیسزکا تعلق افغانستان سے ہے، صوبائی وزیرِ صحت

Next Post

کراچی ( ) گرا ں فروشی کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post

کراچی ( ) گرا ں فروشی کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved