Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

جامعہ کراچی میں جاپانی زبان اور آئی ٹی کے کو رسزمکمل کرنے والے طلبہ میں بدست شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی سرٹیفکیٹس تقسیم

ڈیٹا سائنس اور جاپانی زبان کے کورس مکمل کرنے والے طلبہ نے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کو اپنے تجربات سے آگاہ کیا

Abid Hussain by Abid Hussain
April 30, 2024
in Blog
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(پریس ریلیز)شعبہ کمپیوٹر سائنس (یو بی آئی ٹی)جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اور جاپانی کمپنی پلس ڈبلیو کے اشتراک سے شروع کئے جانے والے جاپانی بزنس لینگویج اور آئی ٹی کورس کے پہلے بیچ کے کامیاب طلبہ میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب منگل کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی۔

حال ہی میں جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اور جاپانی کمپنی پلس ڈبلیو کے مابین مفاہمتی یا دداشت پر دستخط کئے گئے تھے جس کے تحت طے پایا تھا کہ جاپانی کمپنی جامعہ کراچی کے طلبہ کو جاپانی بزنس لینگویج سکھانے کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت،ڈیٹا سائنس،بگ ڈیٹا، بلاک چین،مشین لرننگ اور دیگر جدید ٹیکنالوجی پر تین ماہ کے سرٹیفیکیٹ کورسز کا تواتر کے ساتھ انعقاد کرے گی۔

تقریب کے دوران ڈیٹا سائنس اور جاپانی زبان کے کورس مکمل کرنے والے طلبہ نے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کو اپنے تجربات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ کورسز ان کیلئے کافی سود مند ثابت ہوئے اور ان کو بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کو ملا۔ طلبہ نے اُمید ظاہر کی کہ وہ اپنے صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جاپانی آئی ٹی مارکیٹ میں اپنا مقام بنا سکیں گے۔

اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ شعبہ کمپیوٹر سائنس کے طلبہ کو ان کورسز سے بہت فائدہ ہوگا اور وہ جاپانی بزنس کمیونٹی میں اپنے ہنر کو آزما سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے طلبہ بہت ذہین ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ انکی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کیلئے نصاب کو جدید خطوط پر آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ملکی وغیر ملکی جامعات اور انڈسٹری کے تجربات وتحقیق سے بھی آگاہ کیا جاتا رہے اور انکو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرسکیں۔

اس موقع پر پروجیکٹ کے فوکل پرسن ڈاکٹر ندیم محمود نے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مذ کورہ کورس میں فزیکل اور آن لائن کلاسز دونوں شامل تھیں اور طلبہ کو کیس اسٹڈیز کے ساتھ ساتھ مختلف پریکٹیکل اور پروجیکٹ بھی کروائے گئے۔

سرٹیفیکیٹ تفویض کرنے کی تقریب میں ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹرسیدہ حورالعین،ڈاکٹر سید عاصم علی، ڈاکٹر فرحان احمد صدیقی، مکیش کمارودیگر شامل تھے جبکہ پلس ڈبلیو کے نائب صدر تاکاشی ہوریوچی، حافظ محمد عمیر، محمد طلحہٰ اور نمرہ قمبرانی نے آن لائن شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر کامیاب طلبہ کو پلس ڈبلیو کے ذریعے جاپانی کمپنیوں سے متعارف کرایا گیا۔

ShareTweet
Previous Post

نواز لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم جعلی فارم 47 کی حکومت سے دستبردار ہوں،حافظ نعیم الرحمن 

Next Post

لشن اقبال ٹاؤن میں اینٹی انکروچمنٹ اور بلڈنگ میٹریل کمیٹی کا اجلاس

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post

لشن اقبال ٹاؤن میں اینٹی انکروچمنٹ اور بلڈنگ میٹریل کمیٹی کا اجلاس

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved