Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

ان ڈرائیو کا ملک بھر میں 2500 ڈرائیورز کو فیول واؤچرز دینے کی مہم کا آغاز

Abid Hussain by Abid Hussain
June 16, 2026
in Blog
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی( 16 جون 2026): صف اول کے عالمی موبیلٹی اور اربن سروسز پلیٹ فارم ان ڈرائیو نے اپنے ڈرائیور پارٹنرز کے لیے ملک گیر تعریفی مہم “صحیح انتخاب کا صحیح انعام” کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ اس خصوصی مہم کا مقصد کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ان ڈرائیو سے وابستہ ڈرائیور کمیونٹی کی محنت، مستقل مزاجی اور لگن کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں فیول واؤچرز اور دیگر قیمتی انعامات سے نوازنا ہے۔

مہم کے دوران ا ان ڈرائیو کی جانب سے 2500 سے زائد قیمتی انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ بڑے انعامات میں 3 سوزوکی آلٹو وی ایکس آر گاڑیاں، 15 عدد25 موٹر سائیکلیں، 10عدد رکشے، 60 عدداسمارٹ فونز اور 2500 فیول واؤچرز شامل ہیں۔ قرعہ اندازی میں شرکت کے لیے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ڈرائیورز کو ہر ہفتے کم از کم 50 رائیڈز مکمل کرکے اپنی “ایکٹو” حیثیت برقرار رکھنا ہوگی۔

اس اقدام کے عملی آغاز کے سلسلے میں ان ڈرائیو  نے جون کے اوائل میں اپنا پہلا سیشن کامیابی سے منعقد کیا، جس میں اہل ڈرائیورز (کپتانوں) کے پول میں سے پہلے 1000 فیول واؤچر جیتنے والوں کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ باقی 2000 فیول واؤچرز مہم کے دوران منعقد ہونے والے آئندہ چار سیشنز میں مساوی طور پر تقسیم کیے جائیں گے۔

اس موقع پر ان ڈرائیو  پاکستان کے کنٹری لیڈ محمد اویس سعید نے کہا کہ پاکستان میں قائم کردہ رائیڈ ہیلنگ نظام کی اصل بنیاد ڈرائیورز ہیں۔ پہلے 1000 فیول واؤچرز کی تقسیم صرف آغاز ہے اور گرمیوں کے اس مصروف سیزن میں اپنے انتہائی متحرک اور محنتی ڈرائیورز کے آپریشنل اخراجات کم کرنے کے لیے یہ ایک مسلسل کاوش کا حصہ ہے۔

انعامات کا یہ نظام حالیہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ ڈرائیورز کو موجودہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد مل سکے اور ان کی مستقل کارکردگی کو عملی معاونت میں تبدیل کیا جا سکے۔

فیول واؤچرز اور اسمارٹ فونز کے فاتحین کا انتخاب ہر دو ہفتے بعد اہل ڈرائیورز کے پول سے قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جاتا ہے، جبکہ سوزوکی آلٹو گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور رکشوں سمیت بڑے انعامات کے فاتحین کا اعلان جولائی میں مہم کی اختتامی تقریب میں کیا جائے گا۔

ان ڈرائیو مستقل کارکردگی کو انعامات سے منسلک کرکے اپنے “منصفانہ انتخاب” کے فلسفے کو مزید مضبوط بنا رہا ہے، تاکہ پاکستان کے بڑے شہری مراکز میں گیگ اکانومی سے وابستہ افراد کے لیے یہ پلیٹ فارم روزگار کا ایک پائیدار اور زیادہ فائدہ مند ذریعہ ثابت ہو۔

ShareTweet
Previous Post

نیشنل ٹیرف کمیشن اور پاکستان سنگل ونڈو کا تجارتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے اشتراک

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

نیشنل ٹیرف کمیشن اور پاکستان سنگل ونڈو کا تجارتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے اشتراک

June 15, 2026

*ریکوری کو بہتر بنانے کے لیئے کے-الیکٹرک کا منظور کالونی میں صارفین کی سہولت کے لیے کیمپ کا انعقاد*

June 12, 2026

پاکستان میں طبی خدمات، چینی ڈاکٹر کو ستارہ پاکستان سے نواز دیا گیا

April 28, 2026

پاک -چین کہانیاں, چین میں کاروبار کا گھر جیسا احساس

April 24, 2026

أخبار حديثة

نیشنل ٹیرف کمیشن اور پاکستان سنگل ونڈو کا تجارتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے اشتراک

June 15, 2026

*ریکوری کو بہتر بنانے کے لیئے کے-الیکٹرک کا منظور کالونی میں صارفین کی سہولت کے لیے کیمپ کا انعقاد*

June 12, 2026

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved