
کراچی(اسلام آباد ڈیسک) بین الاقوامی موبیلیٹی اور شہری خدمات فراہم کرنے والے پلیٹ فارم ان ڈرائیو نے کراچی میں اپنے 50 سے زائد ڈرائیورز کے لیے کامیابی سے ایک حفاظتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ یہ اقدام ذمہ دارانہ نقل و حرکت کے فروغ کے لیے کمپنی کے مسلسل عزم کا اہم حصہ ہے، جس کا مقصد پاکستان کی سڑکوں پر مسافروں اور ڈرائیوروں دونوں کے لیے زیادہ محفوظ، باعزت اور جوابدہ سفری ماحول فراہم کرنا ہے۔
ورکشاپ میں ڈرائیوروں کو ٹریفک سیفٹی، حادثات سے بچاؤ، پیشہ ورانہ حدود و ضوابط اور تنازعات کے مؤثر حل کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی گئی۔ دفاعی انداز میں ڈرائیونگ کے اصولوں کو جدید تنازعاتی نظم و نسق کی حکمت عملیوں کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے اس تربیت کا مقصد شہری سفری نظام میں باہمی احترام اور مشترکہ ذمہ داری کے اعلیٰ معیار کو فروغ دینا ہے۔
ان ڈرائیو پاکستان کے کنٹری منیجر اویس سعید نے کہاکہ “حفاظت ہمارے پلیٹ فارم پر اعتماد کی بنیاد ہے۔ یہ ورکشاپ اس امر کو یقینی بناتی ہے کہ ہمارے ڈرائیور نہ صرف رویے سے متعلق بہترین تربیت حاصل کریں بلکہ جدید ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہوں تاکہ وہ اپنی اور اپنے مسافروں کی حفاظت مؤثر انداز میں یقینی بنا سکیں۔ ڈرائیوروں کی تربیت میں سرمایہ کاری کے ذریعے ہم پاکستان میں شہری نقل و حمل کے تحفظ اور وقار کے نئے معیار قائم کر رہے ہیں۔”تربیت کے دوران ڈرائیوروں کی ذاتی حفاظت پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ انہیں خطرناک حالات کی نشاندہی، کشیدہ صورتحال پر پرامن انداز میں قابو پانے ، جارحانہ رویہ اختیار کرنے والے مسافروں سے نمٹنے اور ذاتی حفاظتی اقدامات مؤثر انداز میں استعمال کرنے کی تربیت دی گئی۔ اسی طرح مسافر وں کا تحفظ ماڈیول کے تحت ڈرائیوروں کو مسافروں کے ساتھ باعزت رویہ اپنانے، محفوظ پک اینڈ ڈراپ مقامات کے انتخاب اور بزرگ، خصوصی افراد اور دیگر حساس مسافروں کو دوران سفر مناسب معاونت فراہم کرنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
ورکشاپ میں ڈرائیوروں کو ان ڈرائیو کی حفاظتی اور سکیورٹی سہولیات کے استعمال کی بھی تفصیلی تربیت دی گئی۔ پری رائیڈ پروٹیکشن فیچر کے ذریعے ڈرائیور ائیڈقبول کرنے سے قبل مسافر کی ریٹنگ اور منزل دیکھ سکتے ہیں تاکہ بہتر فیصلہ کر سکیں۔ ایپ میں محفوظ کال اور چیٹ کی سہولت بھی موجود ہے، جبکہ مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام توہین آمیز پیغامات کو بلاک کرتا ہے اور خلاف ورزی کرنے والے مسافروں پر خودکار طور پر 30 دن کی پابندی عائد کر دیتا ہے۔ شرکاء کو پاکستان میں ان ڈرائیو کی مستقل حادثاتی اور صحت سے متعلق انشورنس سہولیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، جس کی سالانہ تجدید کی جاتی ہے۔ یہ انشورنس فعال سفر کے دوران ڈرائیوروں اور مسافروں دونوں کو حادثاتی موت، مکمل معذوری، فوری طبی اخراجات اور ہسپتال میں داخلے کی صورت میں نقد مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔
تعلیم، جدید ٹیکنالوجی اور مالی تحفظ کے اس جامع امتزاج کے ذریعے ان ڈرائیو کراچی سمیت پورے خطے میں گیگ اکانومی سے وابستہ افراد کے لیے محفوظ، باوقار اور پائیدار روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے اپنے عزم پر کاربند ہے۔




