Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

پاکستان سنگل ونڈو اور لمز کے درمیان تجارت کو آسان بنانے اور تحقیق کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Abid Hussain by Abid Hussain
July 7, 2026
in Blog
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(پریس ریلیز) پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے درمیان پاکستان میں تجارتی نظام کو مؤثر بنانے، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ، اعلیٰ انتظامی تربیت اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں۔

مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں پاکستان سنگل ونڈو کے دفتر میں منعقد ہوئی۔معاہدے پر پاکستان سنگل ونڈو کے چیف ایگزیکٹو افسر آفتاب حیدر اور لمز کے پرووسٹ ڈاکٹر طارق جدون نے دستخط کیے۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، جبکہ لمز کے سلیمان داؤد اسکول آف بزنس (ایس ڈی ایس بی) کے ڈین ڈاکٹر محمد عدیل ظفر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اس شراکت داری کے تحت پاکستان سنگل ونڈو اور لمز، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ (پی جی ڈی) پروگرام میں زیر تربیت اسسٹنٹ کلیکٹرز کسٹمز کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔اس تعاون کا مقصد سرحد پار تجارت، ڈیجیٹل تجارتی نظام، لاجسٹکس، ڈیٹا گورننس اور پاکستان سنگل ونڈو سے متعلق دیگر شعبوں میں معلومات اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔

دونوں ادارے باہمی اتفاق سے تربیتی پروگرام، تکنیکی تربیت، سیمینارز اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنانے کی دیگر سرگرمیوں کا مشترکہ طور پر انعقاد کریں گے۔ اس شراکت داری کے تحت دونوں اداروں کے نمائندے ایک دوسرے کی کانفرنسوں، ورکشاپس، پالیسی ڈائیلاگ، نمائشوں اور دیگر پروگراموں میں شرکت کریں گے تاکہ باہمی تعاون بڑھے اور معلومات کا تبادلہ ہو سکے۔

اس مفاہمتی یادداشت کے تحت ڈیجیٹل تجارتی نظام، تجارت کو آسان بنانے، سرحد پار تجارتی نظام، لاجسٹکس اور ڈیٹا گورننس سے متعلق مشترکہ تحقیق، پالیسی سفارشات، تحقیقی جائزوں اور دیگر تحقیقی مواد کی تیاری کے لیے بھی ایک لائحۂ عمل طے کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ اس مشترکہ تعاون سے تحقیق کو فروغ ملے گا، حقائق کی بنیاد پر پالیسیاں بنانے میں مدد ملے گی اور پاکستان کے تجارتی نظام سے وابستہ متعلقہ اداروں اور افراد، بشمول پی جی ڈی پروگرام کے شرکا، کو بہتر رہنمائی فراہم کی جا سکے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنگل ونڈو کے چیف ایگزیکٹو افسر آفتاب حیدر نے کہا،” جدید اور مؤثر تجارتی نظام کی تشکیل کے لیے پیشہ ورانہ مہارتوں اور علم کو مسلسل فروغ دینا ناگزیر ہے۔ لمز کے ساتھ ہماری شراکت داری اداروں کی صلاحیتیں بہتر بنانے، نئی سوچ کو فروغ دینے اور کسٹمز و تجارت کے شعبے کے مستقبل کے رہنماؤں کی تیاری کے لیے پاکستان سنگل ونڈو کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔”

لمز کے پرووسٹ ڈاکٹر طارق جدون نے کہا،”پاکستان سنگل ونڈو کے ساتھ شراکت داری ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے۔ یہ تعاون اعلیٰ انتظامی تربیت اور ایسی تحقیق کو فروغ دے گا جو ملک کی ضروریات اور ترجیحات سے ہم آہنگ ہے۔ اس اشتراک کے ذریعے تعلیمی معیار اور عملی مہارت کو یکجا کرتے ہوئے بہتر تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، جس سے پاکستان کے تجارتی اور کسٹمز نظام کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔”

یہ مفاہمتی یادداشت پاکستان سنگل ونڈو اور لمز کے اس مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ پیشہ ورانہ معیار کو بہتر بنایا جائے، تحقیق پر مبنی پالیسی سازی کو فروغ دیا جائے اور باہمی تعاون، علم کے تبادلے اور شراکت داری کے ذریعے پاکستان کے سرحد پار تجارتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔

ShareTweet
Previous Post

بینک الفلاح اور برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کے درمیان پاکستان میں موسمیاتی مالی معاونت کے فروغ کیلئے 50 ملین ڈالر کی فنانسنگ کا معاہدہ

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

بینک الفلاح اور برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کے درمیان پاکستان میں موسمیاتی مالی معاونت کے فروغ کیلئے 50 ملین ڈالر کی فنانسنگ کا معاہدہ

July 6, 2026

ہانگ کانگ کی مادر وطن کو واپسی کی 29ویں سالگرہ، پرچم کشائی اور استقبالیہ تقریب کا انعقاد

July 2, 2026

چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان نے 3 ارب 74 کروڑ 9 لاکھ 14 ہزار 897 روپے کا بجٹ پیش کردیا

June 30, 2026

ان ڈرائیو کا ڈرائیورزکی فلاح و بہبود کیلئے ایم اے ایل پاکستان سے اشتراک

June 30, 2026

أخبار حديثة

بینک الفلاح اور برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کے درمیان پاکستان میں موسمیاتی مالی معاونت کے فروغ کیلئے 50 ملین ڈالر کی فنانسنگ کا معاہدہ

July 6, 2026

ہانگ کانگ کی مادر وطن کو واپسی کی 29ویں سالگرہ، پرچم کشائی اور استقبالیہ تقریب کا انعقاد

July 2, 2026

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved