Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

ان ڈرائیو کا ڈرائیورزکی فلاح و بہبود کیلئے ایم اے ایل پاکستان سے اشتراک

پاکستان بھر میں ان ڈرائیو کے ڈرائیور موبل کے لبریکنٹس پر خصوصی رعایتوں سے استفادہ کر سکیں گے

Abid Hussain by Abid Hussain
June 30, 2026
in Blog
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(پ ر ) عالمی موبیلیٹی اور شہری خدمات فراہم کرنے والے پلیٹ فارم ان ڈرائیو نے ایکسون موبل لبریکنٹس اینڈ اسپیشلٹیز کی مارکیٹنگ الائنس ایم اے ایل پاکستان کے ساتھ ملک گیر سطح پر ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔ اس تعاون کے تحت پاکستان بھر میں ان ڈرائیو کے ڈرائیور موبل کے لبریکنٹس پر خصوصی رعایتوں سے استفادہ  کر سکیں گے، جبکہ انہیں موبل کے ملک گیر ریٹیلرز اور ورکشاپس کے نیٹ ورک کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔

یہ شراکت داری معاشی خودمختاری اور آپریشنل کارکردگی کے مشترکہ وژن پر مبنی ہے، جس کے ذریعے موبل کی عالمی معیار کی آٹوموٹیو مصنوعات کو ان ڈرائیو کے تیزی سے بڑھتے ہوئے ڈرائیور زنیٹ ورک سے جوڑا جائے گا، تاکہ گاڑیوں کی دیکھ بھال کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے اور ڈرائیورز کی آمدنی کے امکانات میں اضافہ کیا جا سکے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں کارپوریٹ شعبے کی اعلیٰ اور ممتاز عسکری شخصیات نے شرکت کی، جن میں ان ڈرائیو  پاکستان کے کنٹری منیجر اویس سعید، ایم اے ایل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خاور جمال، جاز کیش کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مرتضیٰ علی، مہمان خصوصی میجر جنرل (ر) سید انیس اکبر، ہلال امتیاز (ملٹری) اور معزز مہمان میجر جنرل (ر) عابد لطیف، ہلال امتیاز (ملٹری) شامل تھے۔

تقریب سے خطاب میں ان ڈرائیو  پاکستان کے کنٹری منیجر اویس سعید نے کہاکہ “ہمارے ڈرائیورز گیگ اکانومی کی بنیادی قوت ہیں، اور ان کی گاڑیوں کی بہترین حالت کو یقینی بنانا ان کے معاشی مستقبل کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔ یہ شراکت داری ہماری ڈرائیور کمیونٹی کو بااختیار بنانے اور پاکستان میں ایک مضبوط اور مؤثر نقل و حمل کے نظام کی تشکیل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔”

اس موقع پر ایم اے ایل پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خاور جمال نے کہا کہ “یہ شراکت داری پاکستان کے نقل و حمل کے شعبے میں مثبت تبدیلی کے لیے موبل کے عزم کی عکاس ہے، جو عالمی معیار کے لبریکنٹس کو جدید ڈیجیٹل سہولیات کے ساتھ یکجا کر کے ڈرائیوروں، ریٹیلرز اور صارفین کو زیادہ بہتر اور مؤثر خدمات فراہم کر رہے ہیں۔”

یہ اقدام بڑھتے ہوئے شہری آپریشنل اخراجات کے پیش نظر ڈرائیورز کو عملی معاونت فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں اسلام آباد میں ایک خصوصی آٹو اسپا  مرکز بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں گاڑیوں کی دیکھ بھال اور مرمت کی خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس شراکت داری کے مالیاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے جاز کیش نے اپنی ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو اس منصوبے میں ضم کر دیا ہے، جس کے ذریعے محفوظ، فوری اور کیش لیس لین دین ممکن ہوگا۔ اس انضمام کے نتیجے میں ان ڈرائیو  کے ڈرائیورز باآسانی اعلیٰ معیار کے موبل لبریکنٹس خرید سکیں گے اور پلیٹ فارم کی خصوصی مراعات سے فائدہ اٹھا سکیں گے، جبکہ سفر کے دوران نقد رقم ساتھ رکھنے کی ضرورت بھی ختم ہو گی۔

ان ڈرائیو  کمپنی ڈرائیورز کے لیے سہولتوں پر مبنی اپنی خدمات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ وہ روزمرہ کے چیلنجز کا زیادہ اعتماد اور بہتر کارکردگی کے ساتھ مقابلہ کر سکیں اور ہر سفر میں انہیں مؤثر معاونت فراہم کی جا سکیں۔

ShareTweet
Previous Post

نیسلے پاکستان اور پی سی ایس آئی آر کے اشتراک سے عالمی یومِ تحفظِ خوراک 2026 کی تقریب

Next Post

چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان نے 3 ارب 74 کروڑ 9 لاکھ 14 ہزار 897 روپے کا بجٹ پیش کردیا

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

نیسلے پاکستان اور پی سی ایس آئی آر کے اشتراک سے عالمی یومِ تحفظِ خوراک 2026 کی تقریب

June 23, 2026

عاشورہ میں کے-الیکٹرک کی جانب سے مخصوص علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی

June 23, 2026

ان ڈرائیو کا ملک بھر میں 2500 ڈرائیورز کو فیول واؤچرز دینے کی مہم کا آغاز

June 16, 2026

نیشنل ٹیرف کمیشن اور پاکستان سنگل ونڈو کا تجارتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے اشتراک

June 15, 2026

أخبار حديثة

نیسلے پاکستان اور پی سی ایس آئی آر کے اشتراک سے عالمی یومِ تحفظِ خوراک 2026 کی تقریب

June 23, 2026

عاشورہ میں کے-الیکٹرک کی جانب سے مخصوص علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی

June 23, 2026

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved