
کراچی، (پریس ریلیز 23 جون 2026) شہریوں کی سہولت اور مذہبی سرگرمیوں کے پیشِ نظر، کے-الیکٹرک نے عاشورہ کے دوران اپنے نیٹ ورک کے مختلف علاقوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی میں 371 فیڈرز کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں مجالس کا انعقاد یا جلوس کا گزر ہوگا۔ ان میں 244 درمیانے اور زیادہ نقصانات والے فیڈرز بھی شامل ہیں، جہاں شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جاتی تھی، ان تمام فیڈرز پر 8 محرم کی شام سے 11 محرم کی صبح تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
کے-الیکٹرک نے متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا ہے تاکہ جلوس کے راستوں اور مجالس کے مقامات پر بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا تکنیکی خرابی سے نمٹنے کے لیے اضافی تکنیکی وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جبکہ آپریشنل ٹیمیں ہائی الرٹ رہیں گی۔
عاشورہ کی تعطیلات کے دوران صارفین کی سہولت کے لیے کے-الیکٹرک نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخوں میں بھی توسیع کر دی ہے۔
25 اور 26 جون 2026 کی مقررہ تاریخ والے بل اب 29 جون 2026 تک بغیر کسی اضافی سرچارج کے جمع کروائے جا سکیں گے۔
تمام شیڈول بینکوں اور متعلقہ بل وصولی مراکز کو نئی تاریخوں کے مطابق بل وصول کرنے کے لیے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ بلوں کی ادائیگی سے متعلق مزید معاونت کے لیے صارفین 24 گھنٹے فعال ہیلپ لائن 118 یا کے-الیکٹرک کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
عاشورہ کے دوران کے-الیکٹرک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے تنصیبات خصوصاً اوور ہیڈ تاروں کے قریب احتیاط برتیں اور برقی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ عزاداری کے پرامن اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔
کے-الیکٹرک کے صارفین بلوں کی ادائیگی، شکایات کے اندراج، بجلی کی بندش سے متعلق معلومات اور دیگر سہولیات کے لیے کے ای لائیو ایپ، واٹس ایپ سروس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کر سکتے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق عاشورہ کے دوران کے-الیکٹرک کے کراچی بھر میں 371 فیڈرز کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں مجالس کا انعقاد یا جلوس کا گزر ہوگا،ان میں 244 درمیانے اور زیادہ نقصانات والے فیڈرز بھی شامل ہیں، جن پر 8 محرم کی شام سے 11 محرم کی صبح تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی،25 اور 26 جون کی مقررہ تاریخ والے بجلی کے بل 29 جون تک بغیر سرچارج جمع کروائے جا سکیں گے، تمام بینکوں اور متعلقہ بل وصولی مراکز کو ادائیگی کی نئی تاریخوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے،




