کراچی ( 28 جولائی 2026) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، فواد غفار سومروکی ہدایت پر ادارے کے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیت، تکنیکی مہارت اور آپریشنل کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے جامع آن لائن تربیتی پروگرام کی ویب سائٹ کی تیاری کا کام آخری مراحل میں ہے۔اس موقع پر انوائرونمنٹ کنسلٹنٹ فرحان لودھی نے تفصیلی بریفنگ دی۔ جس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے مکمل نظام کو شامل کیا گیا ہے۔یہ سندھ کا پہلا کسٹمائز آن لائن تربیتی کورس ہے جس میں کچرے کی پیداوار، کچر اجمع کرنا، کچرے کی منتقلی، جی ٹی ایس، مٹیریل ریکوری، ری سائیکلنگ، لینڈ فل آپریشنز اور آؤٹ سورس کنٹریکٹس کی نگرانی جیسے اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کورس میں منظم اسباق، انجینئرنگ کیلکولیشنز، آپریشنل کیس اسٹڈیز، اسائنمنٹ، و دیگر امتحانات اور کراچی و سندھ کی عملی ضروریات سے مطابقت رکھنے والے منظرناموں پر مبنی ٹرینر کی جانب سے جانچ کا نظام بھی شامل کیا گیاہے۔ایس ایس ڈبلیو ایم بی نے انتہائی پیشہ ورانہ اور مہارت سے اس تربیتی پروگرام کو مرتب دیا ہے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مکمل آپریشنل فریم ورک کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔پہلے فیز میں افسران کی رجسٹریشن ہوگی بعدازاں اینڈ ٹو اینڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سلوشن سے متعلق تربیت فراہم کی جائے گی۔اور انکی تکنیکی صلاحیتوں کو جانچا جائے گا۔تربیتی کورس کا صلاحیتی امتحان پاس کرنے کے بعد ہی افسران کی تعیناتی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ آؤٹ سورس کنٹریکٹس کی نگرانی مزید مؤثر ہوگی اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی خدمات کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے تمام بریفنگ کے بعد عملدرآمد کے لئے مزید اقدامات کی ہدایت دی۔




