جامعہ کراچی میں کبجی کی پروفیسرڈاکٹر صائمہ سلیم نے ویمن آف دی ایئر کا ایوار ڈاپنے نام کرلیا
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ(کبجی) جامعہ کراچی کی پروفیسر اور ترقی پذیر دنیا کے لیے سائنس میں خواتین کی تنظیم کی سیکریٹری -پاکستان نیشنل چیپٹر ڈاکٹر صائمہ سلیم نے ویمن آف دی ایئر2024 ء کاایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
ڈاکٹرصائمہ سلیم کو مذکورہ ایوارڈرشین سینٹر فار سائنس اینڈ کلچر، کراچی کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی تقریب کے موقع پر پیش کیا گیا۔
ڈاکٹر صائمہ سلیم کی حیاتیاتی علوم کے شعبہ میں غیر معمولی خدمات اور سائنس وٹیکنالوجی،انجینئرنگ اینڈ میتھمیٹکس میں خواتین کو بااختیاربنانے کے لئے ان کے غیر متزلزل عز م، مثالی قیادت،صنفی مساوات،خواتین سائنسدانوں کی رہنمائی اور سائنس وٹیکنالوجی،انجینئرنگ اینڈ میتھمیٹکس میں خواتین کوآگے بڑھانے کے لئے کی جانے والی کاوشوں اور خدمات کے اعتراف میں انہیں ویمن آف دی ایئر ایوار ڈ2024 ء سے نوازاگیا ہے۔