Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

حکومت کا تحریک انصاف پرپابندی کا فیصلہ

انتشار، تشدد کی سیاست کو فروغ دیا،دفاعی اداروں کو نقصان پہنچایا،عطا تارڑ، عمران،علوی کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ

Abid Hussain by Abid Hussain
July 15, 2024
in Blog
0
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (پاک نیوز 24)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااﷲتارڑ نے کہا ہے وفاقی حکومت نے غیر قانونی سرگرمیوں پر پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان ، ساق صدر عارف علوی اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے کابینہ سے منظوری پر سپریم کورٹ جائینگے جبکہ مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر نظرثانی کی

درخواست دائر کردی گئی ہے،

ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث بیرون ملک بیٹھے عناصرکے خلاف کارروائی ہوگی، ملک کو آگے لے جانا ہے تو شرپسند عناصر پر پابندی لگانا ہوگی، آئی ایم ایف کو خط لکھنا پی ٹی آئی کے ملک دشمن ایجنڈے کا حصہ تھا، حکومت پی ٹی آئی پر پابندی کے لئے سپریم کورٹ میں کیس دائر کرے گی، بہت واضح ثبوت موجود ہیں کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے،ایک سیاسی جماعت کو وہ حق دیا گیا جو اس نے مانگا ہی نہیں تھا، حکومت کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کریگی ۔ وہ پیر کو پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر اطلاعات نے کہا گزشتہ چند روز سے ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،ایک فلمی ٹریلر چلایا جارہا ہے جو سات خون معاف کے نام سے ہے اور بتایا جارہا ہے کہ ان ٹچ ایبل ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے قائد نے ہماری یہ تربیت کی ہے کہ سیاسی مخالفین کو بھی صاحب کہہ کر بلانا ہے ، تنقید برائے اصلاح ہمارے سیاسی لیڈر کی تربیت تھی،ہماری قیادت کی پہلی صف کو جیلوں میں ڈالا گیا تو اف تک نہیں کی ، بانی پی ٹی آئی بدترین لیڈر ہے، انہوں نے انتقام کی آگ کو بجھانے کے لئے بہن، بیٹیوں کو جیلوں میں ڈالنے کی روایات ڈالیں ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایوان میں کہا ہم میثاق معیشت کرنے کو تیار کریں،ہم سیاسی مخالف کی خوشی غمی میں شریک ہوتے ہیں،ایک سیاسی جماعت نے تربیت دی کہ کوئی کسی کی خوشی غمی میں نہیں جائے گا ۔ انہوں نے کہا ہماری دانشمندی کو ہماری کمزوری سمجھا گیا ،انہوں نے ہمیں کمزور سمجھا اور گالی دینے کا کلچر پھیلایا گیا،کہا گیا اسلامی ٹچ دو اور اسلام کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرو، یہ وہ روش ہے جو کئی سالوں سے رواں دواں ہے۔2014 کے دھرنوں سے آج تک ایک مخصوص مائنڈ سیٹ کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔جب فلسطین پر حملے ہورہے ہیں تو ان کے رہنما اسرائیلی بزنس مین کے ساتھ کھانے کیوں کھا رہے تھے، بہت ہوگیا ،اس ملک کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے ۔ وزیر اطلاعات نے کہا پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا سنی اتحاد کونسل کا منشور ہے کوئی غیر مسلم ان کی جماعت کا رکن نہیں بن سکتا،حالیہ فیصلے میں تحریک انصاف کو بن مانگے ریلیف دیا گیا۔ انہوں نے کہا حکومت اور اتحادی جماعتوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ،ایک سیاسی جماعت کو وہ حق دیا گیا جس کا وہ حق نہیں رکھتی، ہم سمجھتے ہیں کہ نظرثانی کیدرخواست دائر کرنے میں حق بجانب ہیں ۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے، ان کے ایم این ایز نے عدلیہ کے سامنے یہ نہیں کہا کہ ہم تحریک انصاف کے رکن ہیں، جن ایم این ایز کو ریلیف دیا گیا کیا وہ عدلیہ کے سامنے موجود تھے؟۔کیا انہوں نے یہ ریلیف مانگا تھا جو انہیں دیا گیا ۔ وزیر اطلاعات نے کہا پی ٹی آئی نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ لی ہے، فارن فنڈنگ کیس میں چھ سال سے سٹے پر سٹے لیا جا رہا ہے ، 9 مئی کو ملکی دفاع پر ذاتی مفاد میں حملہ کیا، بانی پی ٹی آئی کا پورا خاندان اس حملے میں ملوث تھا ان کی تینوں بہنیں کور کمانڈر ہاؤس کے باہر موجود تھیں،قوم کو کہا جا رہا تھا انقلاب برپا ہونے لگا ہے ،فوری طور پر اپنی اپنی لوکیشن پر پہنچیں، بانی پی ٹی آئی نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو فروغ دیا،انہوں نے ملک کے دفاعی اداروں کو نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی حکومت ہی ٹی ٹی پی کو واپس لائی، ایک طرف یہ دہشت گردوں کو لا کر پناہ گاہیں دے رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ یہ ملک کی سالمیت میں کردار ادا کریں گے اور دوسری طرف انہوں نے جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہائوس پر حملہ کیا، انہوں نے نیشنل ایکشن پلان کو ختم کیا۔ وزیر اطلاعا ت نے کہا نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی، بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے سائفر کا ڈرامہ رچایا،انہوں نے اپنے سیاسی مفاد کے لئے عالمی سطح پر ملک کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی انہی وجوہات کی بنا پر وفاقی حکومت تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے لئے سپریم کورٹ میں کیس دائر کرے گی،آئین حکومت کو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث جماعت پر پابندی لگانے کا اختیار دیتا ہے، وفاقی حکومت تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے لئے سپریم کورٹ میں کیس دائر کرے گی،تحریک انصاف پر پابندی کے لئے جواز موجود ہے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف نے غیر آئینی طور پر اسمبلیوں کو توڑا، آئی ایم ایف کو خط لکھنا پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے کا حصہ تھا، پی ٹی آئی نے آئین کی خلاف ورزی کی، تحریک عدم اعتماد کے ہوتے ہوئے اسمبلیوں کو تحلیل کیا، اس وقت کے صدر عارف علوی، اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نیازی اور اس وقت کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا ریفرنس کابینہ کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے گا ۔ عطاتارڑ نے کہا بیرون ملک کچھ مخصوص لابیاں پاکستان کی سالمیت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ان کے خلاف حکومت نے تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان سے باہر بیٹھ کر ممنوعہ فنڈنگ وصول کر کے ملک کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ہم نے تحمل، بردباری اور دانشمندی کا مظاہرہ کر کے دیکھا لیکن اسے ہماری کمزوری سمجھا گیا، اب یہ چیئرمین نیب کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، پریشر ڈالا جا رہا ہے کہ نیب توشہ خانہ کے کیسز سے پیچھے ہٹ جائے، آئین اور قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا عمل مکمل کیا جائے گا ۔

ShareTweet
Previous Post

ڈاکٹر عمیر انصاری پر ایک اور قاتلانہ حملہ ،بال بال بچ گئے

Next Post

چینی صدر شی جن پھنگ، ایک اصلاح پسند رہنما

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Next Post

چینی صدر شی جن پھنگ، ایک اصلاح پسند رہنما

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

آئی سی سی بی ایس میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ70ہزار روپے ماہانہ مقرر

June 24, 2025

پاکستانی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پیدائش کےذریعے چین کی ڈیری صنعت کو فروغ ملے گا

June 6, 2025

أخبار حديثة

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved