کراچی سے ۔۔۔۔۔۔۔پاکستان رینجرز (سندھ) اوراینٹی نارکوٹیکس فورس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے البیلہ سگنل نشتر روڈ پر دوران اسنیپ چیکنگ منشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب 2 ملزمان شمس الدین اور عبدالغفور کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضےسے 2کلو گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ منشیات بلوچستان سے منگوا کر کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے میں ملوث ہیں۔ ملزمان اس سے پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتارملزمان کو بمعہ منشیات مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔