کراچی۔۔۔۔۔21نومبر،2023
پیر کی شب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ کے انتقال پر مسلم لیگ ن کے قائد محمد میاں نواز شریف ، صدر شہباز شریف، ایاز صادق اور مریم اورنگزیب نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اُن کی والدہ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، سینئر رہنما نثار کھوڑو، سابق صوبائی وزیر ناصر حُسین شاہ، شرجیل میمن سمیت مختلف سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ کے انتقال پر ٹیلی فونک رابطہ کرکے تعزیت کی ہے۔