کراچی۔۔۔۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کراچی میں 20 اپریل کو منعقد ہونے والے 29 ویں عالمی مشاعرہ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا مشاعرے کی آرگنائز نگ کمیٹی کے چیئرمین اور منتظم اعلی محمود احمد خان نے اجلاس کو بریفنگ دی اور مشاعرے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شہزاد فضل عباسی میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی افضل زیدی، متعلقہ سینئر پولیس اور ٹریفک پولیس افسران،، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ، کے الیکٹرک کے سینیئر نمائندوں اور ساکنان شہر قائد کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔اجلااس میں مشاعرے کے موقع پر سیکورٹی، صفائی ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر ضروری سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر سید حسن نقوی نے کہا کہ کراچی میں عالمی مشاعرے کا انعقاد شہر میں ادبی اور مثبت سرگرمیوں کے حوالہ سے اہم تقریب ہے اس سے دنیا بھر میں کراچی کا مثبت چہرہ اجاگر ہو گا۔انھوں نے کہا کہ مشاعرے کی کامیابی کے لئے بھرپور تعاون کیا جائے گا انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ سیکورٹی اور شہری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں منتطم اعلی محمود احمد خان نے اجلاس کو بتایا کہ عالمی مشاعرہ پاکستان کا سب سے بڑا مشاعرہ ہوتا ہے ملک بھر اور بیرون ملک سے ممتاز شعرا مشاعرہ میں شرکت کر رہے ہیں بیرون ملک سے شاعرو ں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے انھوں نے بتایا کہ عالمی مشاعرے میں دس ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے