Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی برسی، ادبی، سماجی اور صحافتی خدمات پر خراج عقیدت

پاکستان کے ادبی منظر نامے پر سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد نے گہرے نقوش چھوڑے ہیں جن کو اس دنیا سے گزرے 12 برس بیت چکے ہیں

Abid Hussain by Abid Hussain
April 22, 2024
in Blog
0
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

Social activist and poet Abida Iqbal Azad

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):پاکستان کے ادبی منظر نامے پر سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد نے گہرے نقوش چھوڑے ہیں جن کو اس دنیا سے گزرے 12 برس بیت چکے ہیں تاہم آج بھی پاکستان کے ادبی منظرنامے میں اپنی استعاراتی موجودگی کی وجہ سے سر بلند ہیں، وہ 20 اپریل 2012 کو دار فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔

ان کی ادبی خدمات عصر حاضر کے ابھرتے ہوئے مصنفین کے لیے رہنمائی و ترغیب کا باعث ہیں، ان کی شاعری اور کہانیاں آج بھی قارئین کے لیے ترو تازہ ہیں۔ عابدہ اقبال آزاد کے مشہور ادب پاروں میں 1971 کی پاک بھارت جنگ اور اس وقت کے مشرقی پاکستان میں سیاسی بغاوت کے تناظر میں لکھی گئی تصانیف “ڈیٹ لائن ڈھاکہ” اور “آگ کا دریا ہے اور ڈوب کر جانا ہے ” شامل ہیں۔انہوں نے ادبی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کالم نگار کی حیثیت سے بھی معاشرے میں ٹھوس کردار ادا کیا۔عابدہ اقبال نے اپنی شاعری اور نثر کو سماجی ناانصافیوں سے لے کر سیاسی بدعنوانی تک ملک کو درپیش اہم مسائل پر روشنی ڈالنے کے لئے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا، ان کی تحریریں معاشرےمیں تبدیلی کا موجب تھیں۔

انہوں نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز بہت کم عمری میں ایک فیچر رپورٹر کے طور پر کیا تھا اور اپنے پہلے نام عابدہ یاسمین ربانی کے ساتھ بنگلہ دیش آبزرور اور بنگلہ دیش ٹائمز میں خدمات انجام دیں۔ ایم بی بی ایس کرنے کے بعد انہوں نے شادی کر لی اور کراچی منتقل ہو گئیں۔ عابدہ اقبال آزاد جنہیں ایک سرگرم شاعرہ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے، اپنی متاثر کن تحریروں کے ذریعے اپنے خیالات اور جذبات کا بھرپور اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔

انہوں نے سماجی اور سیاسی مسائل کو اپنی ادبی و صحافتی کاوشوں کا موضوع بنانے کے ساتھ ساتھ انسانی اور خواتین کے حقوق کے لئے سماجی اور سیاسی کارکن کے طور پر بھرپور کردار ادا کیا۔عابدہ اقبال آخری دم تک کالم نگار کی حیثیت سے مختلف خبر رساں اداروں سے وابستہ رہیں۔ ان کی تخلیقات میں سعادت حسین منٹو، خلیل جبران اور رابندر ناتھ ٹیگور کی تخلیقات کا اردو ترجمہ بھی شامل ہے۔

مرحومہ کئی غیر منافع بخش تنظیموں (این جی اوز)سے وابستہ تھیں۔ عابدہ اقبال آرٹس کونسل آف پاکستان (اے سی پی) کی تاحیات رکن بھی تھیں۔عابدہ اقبال آزاد کی برسی کے موقع پر جامعہ کراچی کے شعبہ اردو کی چیئرپرسن اور جامعہ کراچی کے اردو تحقیقی جریدے کی مدیر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ فرمان فاروقی نے کہا کہ عابدہ اقبال آزاد کی برسی کے موقع پر آئیے ایک لمحے کے طور پر ان کی شاعرہ کی حیثیت سے ان کی قابلیت اور ملک کی تاریخ اور سیاست کے بارے میں ان کی تفہیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جیسا کہ ان کی تحریروں سے ظاہر ہوتا ہے۔

عظمیٰ فرمان فاروقی نے انہیں فیمنزم کی پرجوش حامی کے طور پر یاد کیا جو بامعنی طریقوں سے معاشرے میں اپنا حصہ ڈالتی ہیں اور کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ انہیں ہر سال ان کے دیرپا اثرات اور ان کی خدمات کی یاد دہانی کے طور پر اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔

ShareTweet
Previous Post

ہمارے پاس فنڈ ز کی کمی نہیں بلکہ نظام کی کمزوری ہے،ہم اپنے اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں۔ڈاکٹر قیصربنگالی

Next Post

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے میڈیکل ٹیکنالوجی میں نوزائیدہ کی نگہداشت کی نئ فیلڈ متعارف کروا دی

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Next Post

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے میڈیکل ٹیکنالوجی میں نوزائیدہ کی نگہداشت کی نئ فیلڈ متعارف کروا دی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

آئی سی سی بی ایس میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ70ہزار روپے ماہانہ مقرر

June 24, 2025

پاکستانی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پیدائش کےذریعے چین کی ڈیری صنعت کو فروغ ملے گا

June 6, 2025

أخبار حديثة

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved