Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

سندھ حکومت 26 لاکھ گھروں کو مفت سولر دیگی،وزیر بلدیات

ایم کیو ایم کی تنقید کا جواب دینگے،بجلی چوروں کی سزا سب بھگت رہے ،کے الیکٹرک کارروائی کرے ساتھ دینگے،سعید غنی

Abid Hussain by Abid Hussain
July 3, 2024
in Blog
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (پاک نیوز24)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے کے 26 لاکھ گھروں کو مفت سولر فراہم کرے گی جبکہ جلد ہی آسان اقساط پر عام لوگوں کو سولر کی فراہمی کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ایم کیو ایم آج کل جن حالات کا شکار ہے وہ سب کو معلوم ہے، ان کو تنقید کا حق ہے اور ہم اس کا جواب بھی دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کی جانب سے اپنے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، ڈی جی کے ڈی اے شجاعت حسین، سی او او واٹر بورڈ اسد اللہ خان، ٹاؤن چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی، سندھ سالڈ ویسٹ کے ڈائریکٹر رحمت اللہ شیخ، پی ایس ایف کراچی کے صدر مدنی رضا، کنسٹریکشن ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین نعیم کاظمی، سعید مغل کے علاوہ بلدیاتی رپورٹرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سعید غنی نے کہا کہ اس وقت بجلی کا بحران ایک طرف بجلی کے بڑھتے ہوئے بلز نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے انتخابی منشور میں غریبوں کو مفت بجلی دینے کا جو وعدہ کیا تھا اس پر سندھ حکومت عمل درآمد کررہی ہے اور ہم 26 لاکھ ایسے گھروں کو جہاں بجلی کا کوئی نیٹ ورک نہیں انہیں مفت سولر فراہم کررہے ہیں جس سے وہ اپنے گھر میں پنکھا اور لائٹ جلاسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جانب وزیر توانائی سندھ سے بات کی ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جو لوگ مہنگی بجلی استعمال کرتے ہیں انہیں آسان اقساط پر سولر فراہم کیے جائیں تاکہ وہ بجلی کے ماہانہ بل سے ادائیگی کرکے سولر کے مالک بن سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر بلدیات نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کا اصل فائدہ کراچی کے عوام کو ہوگا کیونکہ یہ ٹیکس کئی سال سے لاگو ہے اور اس کے جمع کرنے کے لئے ماضی میں ایک فرم کو کنٹریکٹ دیا گیا لیکن اس نے 6 کروڑ جمع کیے اور اس کی فیس اس سے زائد وصول کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کو کم سے کم کرنے اور بالخصوص رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حوالے سے کے الیکٹرک سے متعدد مٹینگز ہوئی ہیں اور جلد ہی اس کے اثرات عوام کو ملنا شروع ہوجائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے حوالے سے جو بات کی گئی ہے وہ کسی صورت سمجھ سے بالاتر اور حیرت انگیز ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ یوسیز کے فنڈز کو 5 لاکھ سے بڑھا کر 12 لاکھ کردیا گیا ہے تاکہ وہ ترقیاتی کام کروا سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چند بجلی چوروں کی سزا ہم سب بھگت رہے ہیں اور ان کے بل بھی ہم بھر رہے ہیں۔ کے الیکٹرک بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے سندھ حکومت ہر ممکن ساتھ دے گی ۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے تمام صوبوں کے مقابلے زیادہ اقدامات کیے ہیں اور اس کا اقرار عالمی سطح پر بھی کیا گیا ہے۔

ShareTweet
Previous Post

دوران سفر پرواز میں شدید جھٹکے، مسافر جہاز کی چھت میں پھنس گیا

Next Post

کتنے یونٹ بجلی کے استعمال پر قیمت میں کتنا اضافہ ، تفصیلات سامنے آگئیں

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post

کتنے یونٹ بجلی کے استعمال پر قیمت میں کتنا اضافہ ، تفصیلات سامنے آگئیں

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved