کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات، ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و رورل ڈویلپمنٹ سندھ اور چیئرمین صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سعید غنی کی زیر صدارت صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کاتیسرا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران، ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خالد حیدر شاہ، منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایس ڈبلیو ایم بی، امتیاز علی شاہ،ڈی ایس فنانس ڈیپارٹمنٹ، ایڈیشنل کمشنر کراچی ون،میئر شہید بے نظیرآباد،اے ڈی سی میرپورخاص، ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ،ایم سی میرپور خاص، کے علاوہ میئر حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ،آن لائن موجود تھے۔اس کے علاوہ ایس ایس ڈبلیوایم بی کے افسران ٹیکنیکل ولیگل کنسلٹنٹ بھی موجود تھے۔ اجلاس میں اسٹیرنگ کمیٹی نے اہم فیصلے کئے گئے جس میں صفائی ستھرائی کے اینڈ ٹو اینڈ سلوشن کے لئے ضلع ملیر، غربی،کیماڑی کے معاہدے میں تین سال کی توسیع اوربلوں کی ادائیگی ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں کرنے کی منظوری دی گئی، معاہدے سے صفائی ستھرائی کی مدمیں ضلع ملیرمیں 25 فیصد اور ضلع غربی اورکیماڑی میں 28 فیصدبچت ہوگی۔ وزیر بلدیات کو اس سلسلے میں تمام ڈیٹا کی تحقیقی رپورٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نئے معاہدے کے مطابق صفائی ستھرائی کا کام زیادہ موثر اور بہتر انداز سے انجام دیا جا سکے گاجبکہ مانیٹرنگ کا مربوط سسٹم بھی معاہدے میں شامل ہے۔اس کے علاوہ ضلع شرقی میں صفائی ستھرائی کے کام کے لئے نئے ٹینڈر کرنے کی منظوری دی اور جب تک ٹینڈر کا عمل مکمل ہوگا دوسری کمپنی صفائی ستھرائی کا کام انجام دے گی۔اجلاس میں ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے اپنے ذرائع آمدنی سے اخراجات کے لئے صنعتی علاقوں، کمرشل ایریاز اور گھروں سے کچرا اٹھانے کی فیس مختص کرنے کے لئے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی مشاورت لینے کی تجویز پیش کی گئی۔ ضلع شہید بے نظیرآباد اور میرپور خاص کی تشخیص اور تجزیاتی رپورٹ(Assessment & Analysis) تیار کرنے کی منظوری دی گئی، سکھراور حیدرآبادکی لینڈ فل سائیٹ کی دیکھ بھال کا کام بھی متعلقہ صفائی کرنے والی کمپنی کوسنبھالنے کی منظوری دی گئی،جام چاکرواور گوند پاس کراچی کے لئے بھی نئے ٹینڈر کا عمل پروسیس میں ہے لہذا جب تک ٹینڈر کا عمل پروسیس میں ہے پرانی کمپنی کو کام کرنے کی اجازت دی گئی،