کراچی(پاک نیوز رپورٹ )سندھ کی مختلف جامعات اور کالجوں کے طلبہ و طالبات نے گزشتہ روز ملیر گیریژن میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا۔
طلبہ و طالبات نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔
طلبہ وطالبات نے پاک فوج کے زیر استعمال چھوٹے بڑے ہتھیاروں سمیت پاک آرمی کے الخالد ٹینکوں کا بھی مشاہدہ کیا ۔
طلبہ و طالبات نے پاک فوج کے زیر استعمال ہتھیاروں میں خصوصی دلچسپی لی ۔
طلبہ و طالبات نے وطن عزیز کے دفاع میں پاک فوج کی مثالی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا ۔
اس موقع پر طلبہ و طالبات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج فوجی جنگی صلاحیتوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا، بہت سی غلط فہمیاں دور ہوئیں اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔
ہمیں فخر ہے کہ ہماری افواج کس جرآت مندانہ انداز سے وطن عزیز کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ۔
یہ ملک اور یہ فوج ہماری ہے اور ہم اپنی افواج کے ساتھ ہیں ۔
سوشل میڈیا پر ہونے والے پراپیگنڈہ نے ہمارے ملک کو کافی نقصان پہنچایا، آج اس بات کا احساس ہوا کہ حقیقت اسکے بالکل برعکس ہے۔ طلبہ و طالبات نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن کی قربانیوں کے باعث پاکستان قائم ہے انکے بارے میں سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ ایک قابل شرم جرم ہے۔