Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog
سندھ میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ وبا سے نمٹنے کے لیے امریکی حکومت کا شراکت داروں کے ساتھ اہم اجلاس: ہنگامی اقدامات کی سفارشات

سندھ میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ وبا سے نمٹنے کے لیے امریکی حکومت کا شراکت داروں کے ساتھ اہم اجلاس: ہنگامی اقدامات کی سفارشات

اجلاس کے شرکاء نے ٹائیفائیڈ کنٹرول کے سلسلے میں صوبے کے مستقبل کے اقدامات کی رہنمائی کے لیے ایک کثیر شعبہ جاتی تکنیکی ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا۔

Abid Hussain by Abid Hussain
October 12, 2024
in Blog, پاکستان, صفحہ اول
0
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی،(استاف رپورٹر) پاکستان، خاص طور پر صوبہ سندھ میں، ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے میعادی بخار ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا کی جانب سے ایک اہم اقدام لیا گیا۔

کراچی میں شراکت داروں کے ساتھ دو روزہ اجلاس کے دوران وبا سے نمٹنے اور صحت کے نظام پر اس کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اور فوری اقدامات کی سفارش کی گئی۔

امریکا کی جانب سے صوبہ سندھ میں ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے والی اس خطرناک بیماری، ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ سے نمٹنے کے لیے کراچی میں ایک دو روزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ یہ اجلاس 2 اور 3 اکتوبر کو منعقد ہوا، جس میں صحت عامہ کے بحران سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات اور حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران شرکاء نے اس بات کا جائزہ لیا کہ یہ بیماری سندھ میں لوگوں اور صحت کے نظام کو کس طرح متاثر کر رہی ہے۔ اس موقع پر ایسے اقدامات پرغورکیا گیا جو قابلِ عمل، سستے اور مؤثر ہوں تاکہ وبا پر جلد قابو پایا جا سکے۔

پاکستان میں ایکسٹینڈڈ ڈرگ ریزسٹنٹ ٹائیفائیڈ کو کنٹرول کرنے کے لیے عمل درآمد کی غرض سے دس اہم اقدامات کو سب سے زیادہ ترجیحی اقدامات کے طور پر شناخت کیا گیا ہے، جن میں اینٹی بایوٹکس کے ذمہ دارانہ استعمال کے لیے ہدایات نافذ کرنا، بغیر نسخے کے اینٹی بایوٹکس کی فروخت پر پابندی لگانا، ہر سطح پر صاف پینے کے پانی کو یقینی بنانا، اور ایک صوبائی XDR ٹائیفائیڈ ردعمل منصوبہ تیار کرنا شامل ہے تاکہ ہر انتظامی سطح پر پالیسی کی رہنمائی کی جا سکے۔

اجلاس کے شرکاء نے ٹائیفائیڈ کنٹرول کے سلسلے میں صوبے کے مستقبل کے اقدامات کی رہنمائی کے لیے ایک کثیر شعبہ جاتی تکنیکی ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا۔ یہ گروپ 2025 کے اوائل میں جمع ہوگا تاکہ اس ہفتے کے اجلاس میں شناخت کیے گئے اہم اقدامات کے نفاذ کے لیے حکمت عملی اور پالیسی تیار کی جا سکیں۔

اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر الزبتھ ڈیولانٹس، ڈپٹی برانچ چیف، واٹر بورن ڈیزیز پریوینشن برانچ، یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ؛ ڈاکٹر محمد افضل، عالمی صحت کی سلامتی اور وبائی امراض کے مشیر، پاکستان کنٹری آفس؛ محمد فہیم، ہیلتھ سیکیورٹی پارٹنرز؛ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز، حکومت سندھ؛ میونسپل واٹر اور سیور اتھارٹیز؛ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن؛ اور آغا خان یونیورسٹی کے نمائندے شامل تھے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ-اسلام آباد، عالمی ادارہ صحت یونیسف، اور فلیمنگ فنڈ کے مبصرین نے بھی شرکت کی

پاکستان میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے کیسز پہلی مرتبہ 2016ء میں سامنے آئے، جنہوں نے ملک بھر میں، خاص طور پر سندھ میں، صحت عامہ کے لیے سنگین خطرات پیدا کر دیے ہیں۔ یہ بیماری اینٹی بائیوٹکس سمیت دیگر ادویات کے خلاف مزاحمت کرتی ہے، جس کی وجہ سے صحت کے نظام پر بہت زیادہ دباؤ پڑ رہا ہے۔

سالمونیلا بیکٹیریا ٹائیفائیڈ بخار کا باعث بنتا ہے، جو آلودہ خوراک اور پانی سے پھیلتا ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال 90 لاکھ سے زائد ٹائیفائیڈ کیسز سامنے آتے ہیں، جبکہ زیادہ تر کیسز ان ممالک میں رپورٹ ہوتے ہیں جہاں خوراک و پانی غیر محفوظ یا صفائی کے ناقص انتظامات ہوتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر دس لاکھ میں سے 175 افراد ٹائیفائیڈ سے متاثر ہوتے ہیں۔ سال 2016ء میں حیدرآباد میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے کیسز سامنے آنے کے بعد، خصوصن صوبہ سندھ میں، اس بیماری کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

یو ایس سینٹر فار ڈزیز کنٹرول کی جانب سے ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی یہ مشترکہ کوشش امریکی حکومت کیجانب سے پاکستان میں صحت کے بہتر نتائج کے فروغ کے لیے چلائے جانے والے بے شمار پروگرامز میں سے ایک ہے۔ امریکا پاکستان میں پولیو اور ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے بھی بھرپور تعاون کر رہا ہے اور وبا کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں میں اضافہ، لیبارٹریوں کی صلاحیت میں بہتری اور انتظامیہ کی تربیت بھی اسی تعاون کا حصہ ہیں۔

ShareTweet
Previous Post

چین کی طبی ٹیکنالوجی کی بدولت پاکستانی بچے کو انوکھی بیماری سےنئی زندگی مل گئی

Next Post

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved