Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog
سول سوسائٹی کے لئے ڈیجیٹل میڈیا کی ٹریننگ وقت کی اہم ضرورت ہے

سول سوسائٹی کے لئے ڈیجیٹل میڈیا کی ٹریننگ وقت کی اہم ضرورت ہے

امریکی محکمہ خارجہ کے تعاون سے منعقد ہونے والی تقریب میں سول سوسائٹی اور ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز نے درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے اور سول سوسائٹی کو اپنے سوشل میڈیا کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

Abid Hussain by Abid Hussain
April 1, 2024
in Blog, پاکستان, صفحہ اول
0
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(پ ر) پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا پلیٹفارمز کے ذریعے سماجی تبدیلی کے لئے ملک بھر میں سول سوسائٹی تنظیموں (سی ایس اوز) کو  وسیع پیمانے پر تربیت کی ضرورت ہے۔ درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے سول سوسائٹی کو اپنے سوشل میڈیا کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

سماجی تنظیموں نے سوشوسول میٹ اپ میں صنفی بنیاد پر حساس اور مستند مواد کو ڈیجیٹل میڈیا پلیٹفارمز پر پھیلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

گلوبل نیبر ہوڈ فار میڈیا انوویشن (جی این ایم آئی) کی جانب سے امریکی محکمہ خارجہ کے تعاون سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں سول سوسائٹی اور ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور اس کی سماجی و شہری تبدیلی کے ممکنہ امکانات کا جائزہ لیا۔

سینئر براڈکاسٹ جرنلسٹ اور جی این ایم آئی کی صدر ناجیہ اشعر نے مقامی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بامعنی کانٹینٹ بنانے اور مثبت سماجی بیانیے کو فروغ دینے کے لئے حال ہی میں منعقدہ انفلوئنس اپ پروگرام کی کامیابی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے جدید میڈیا کے طریقوں کے ذریعے صحافت برائے امن، ماحولیاتی صحافت اور صنفی طور پر حساس رپورٹنگ کو فروغ دینے کے لئے جی این ایم آئی کی کاوشوں کا تذکرہ کیا ۔

شرکاء کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے آرأ پیش کی گئیں۔ ممبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن ذوالفقار شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا نے پاکستان کے طاقتور حلقوں کو چیلنج کیا ہے اور ہمارے سماج میں اہم حیثیت حاصل کر چکا ہے۔ انہوں نے روایتی سول سوسائٹی اور ڈیجیٹل میڈیا کے درمیان فرق کو ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انڈویجوئل لینڈ سے تعلق رکھنے والے مشہود علی نے ڈیجیٹل میڈیا کو ایک کثیر الجہتی پلیٹ فارم کے طور پر بیان کیا جس کی بساط سوشل میڈیا سے کہیں آگے ہے ، انہوں نے  کانٹینٹ اور پلیٹ فارم الگورتھم کی پیچیدگیوں کو بھی اجاگر کیا ۔ انہوں نے کانٹینٹ کو سمجھنے کی حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

کونسل فار پارٹیسیپیٹری ڈیولپمنٹ (سی پی ڈی) سے تعلق رکھنے والی یسرا الیاس نے متنوع آوازوں کو مضبوط کرنے اور سماجی نقطہ نظر کو فروغ دینے میں ڈیجیٹل میڈیا کے کردار پر آگاہی دی ۔ کلیکٹو پاکستان سے تعلق رکھنے والے سمیر علی خان نے ڈیجیٹل میڈیا کے منظر نامے میں درپیش چیلنجز اور اس کی پیچیدگیوں کا حل تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈیجیٹل میڈیا اور سول سوسائٹی کے درمیان تعاون کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے عورت فاؤنڈیشن کی منیزہ خان نے  سول سوسائیٹی کو اپنی سوشل میڈیا رسائی بڑھانے اور پسماندہ طبقات کے ساتھ منسلک ہونے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا اداروں اور انفلوئینسرز پر زور دیا کہ وہ ایسا کانٹینٹ پھیلانے سے گریز کریں جو صنفی تعصب کو  بڑھاوا دے بلکہ وہ کمزور گروہوں کے انسانی حقوق کو فروغ دیتے رہیں۔

سینیئر براڈکاسٹ جرنلسٹ سید مسعود رضا نے سماجی تبدیلی لانے کے لیے پیغام رسانی کے طریقوں کو مزید پرکشش بنانے کے لئے ایسی حکمت عملی اپنانے کا مشورہ دیا جس میں تنازعات، جذبات اور گلیمر شامل ہوں۔ انہوں نے سول سوسائیٹی کے لئے اخلاقی رپورٹنگ اور کانٹینٹ کریئٹ  کرنے کی تربیت کی اہمیت کو واضح کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صداقت ساکھ کو بڑھاتی ہے جس سے شراکت داری ہوتی ہے اور انفلوئینسرز کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔

تار میڈیا کے سفیان خان نے سماجی مسائل کو مؤثر طریقے سے فروغ دینے کے لئے ٹرینڈز کو فالو کرنے اور پرکشش کانٹینٹ تیار کرنے کا مشورہ دیا۔ دی انوائرمنٹل سے تعلق رکھنے والے احمد شبر نے کہا کہ سوشل تھیمز کو وائرل کرتے ہوئے انفلوئینسرز اپنے پلیٹفارمز سے بھی کافی کام کرسکتے ہیں ۔

سوشوسول میٹ اپ کا اختتام سول سوسائٹی اور ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز کے درمیان وسیع تر تعاون قائم کرنے کے عزم کے ساتھ ہوا تاکہ پاکستان میں مثبت سماجی تبدیلی لانے کے لئے ڈیجیٹل میڈیا کی طاقت سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔

Tags: ڈیجیٹل میڈیا کی ٹریننگ
ShareTweet
Previous Post

ایک سال میں ہاکس بے کے ساحل پر دوران سیزن آنے اور چہل قدمی کرنے والے کچھوؤں کی کل تعداد 530 رہی۔

Next Post

یومِ شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام سے منایا گیا

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Next Post
یومِ شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام سے منایا گیا

یومِ شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام سے منایا گیا

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

آئی سی سی بی ایس میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ70ہزار روپے ماہانہ مقرر

June 24, 2025

پاکستانی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پیدائش کےذریعے چین کی ڈیری صنعت کو فروغ ملے گا

June 6, 2025

أخبار حديثة

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved