کراچی (پاک نیوز24)شیخ رشید کو بجلی کے بل کے بعد گیس کے بل کا بھی بڑا دھچکا لگ گیا، سابق وفاقی وزیر کو گیس کا ایک لاکھ روپے کا بل آگیا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے دونوں یوٹیلیٹی بلز میڈیا کو دکھا دیئے۔اپنے ویڈیو پیغام می
ں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری بیوی اور بچے بھی نہیں ہیں، گھر میں اکیلا رہتا ہوں ،ناشتہ ریڑھی پر کرتا ہوں، جب سے اسلامیدوست ’’چلے ‘‘پر لے گئے تب سے گھر میں دوپہر کا چولھا نہیں جلا، صرف شام کو کھانا پکتا ہے ،گیس کا بل ایک لاکھ آیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے ذمہ داران سن لیں گلی محلوں میں اندھا انقلاب پرورش پا رہا ہے، کوئی ماں نہیں چاہتی کہ اس کے بچے اسکول بغیر ناشتے کے جائیں، لوگ بے بس ہو گئے ہیں۔ لوگوں کے پاس قبر کیلئے پیسے نہیں ہیں اور مہنگائی نے لوگوں کو زندہ دفن کردیا ہے۔ذمہ دار حلقے خدا کیلئے غریب کو مرنے سے بچائیں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وقت کسی کا نہیں ہوتا۔