غزہ میں آج زمینی آپریشن میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں زمینی آپریشن میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب غزہ کے بریج مہاجر کیمپ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 15 فلسطینی شہید ہوگئے اور 15 گھر مکمل تباہ ہوگئے۔
فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے شمال اور مشرقی علاقوں میں فاسفورس بم برسائے ہیں۔
علاوہ ازیں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈینس فرانسس کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں دوبارہ جنگ شروع ہونے سے انتہائی صدمے میں ہوں۔
انہوں نے فلسطینیوں کو انسانی امداد تک بلا روک ٹوک رسائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔