Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog
فلائی جناح کی مستقبل کے پائلٹس کو تربیت کی فراہمی کیلئے T3 ایوی ایشن اکیڈمی کے ساتھ اشتراک

فلائی جناح کی مستقبل کے پائلٹس کو تربیت کی فراہمی کیلئے T3 ایوی ایشن اکیڈمی کے ساتھ اشتراک

Abid Hussain by Abid Hussain
August 2, 2024
in Blog, پاکستان, سیاست, صفحہ اول
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح نے مستقبل کے پاکستانی پائلٹس کے پہلے تربیتی بیچ کے آغازکیلئےT3 کراچی (اسٹاف رپورٹر): ایوی ایشن اکیڈمی کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ہے۔یہ سنگ میل پاکستا ن میں مقامی ایوی ایشن ٹیلنٹ کے پروان اور ترقی کے ایک پرجوش سفر کا آغاز ہے۔
ان کمرشل پائلٹ لائسنس ہولڈرز کیلئے ابتدائی تربیتی مرحلے کا آغاز 20جون2024کو شارجہ،متحدہ عرب امارات میں T3اکیڈمی سے ہوا۔اس ابتدائی تربیت کی تکمیل کے بعد یہ گروپ فلائی جناح کے ساتھ ایئر کرافٹ بیس ٹریننگ اور لائن ٹریننگ میں آگے بڑھے گا۔اس جامع پروگرام کے تحت انہیں اعلیٰ ترین بین الاقوامی میعارات پر پورا اترنے کیلئے ضروری مہارتوں اورعلوم سے آراستہ کیا جائیگا۔
اس تعاون میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بھرپور معاونت شامل تھی اور یہ مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ جس کا مقصد پائلٹس کی ایک نئی جنریشن کی تیاری ہے جو پاکستا ن کی ایوی ایشن انڈسٹری کی ترقی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرینگے۔
فلائی جناح کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ ”نئے پائلٹس کی تربیت کیلئے T3 ایوی ایشن اکیڈمی کے ساتھ یہ تعاون پاکستان کی ایوی ایشن کے مستقبل میں سرمایہ کاری اور ہمارے خواہشمند پائلٹس کوعالمی معیار کی تربیت کی فراہمی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس اقدام کے تعاون پر ہم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مشکور ہیں۔ہمیں یقین ہے کہ اس پروگرام کی بدولت ہنر مند پائلٹس تیار کئے جاسکیں گے،جو حفاظت اور پیشہ وارانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھیں گے۔“
اپنے جامع پائلٹ تربیتی پروگراموں کیلئے مشہور T3 ایوی ایشن اکیڈمی جو کہ ایوی ایشن کے اعلیٰ درجے کے پروفیشنلز کی تیاری میں مہارت کے تصدیق شدہ ٹریک ریکارڈ کی حامل ہے ،فلائی جناح کے اشتراک سےایک بے مثال تربیتی تجربہ کی فراہمی کو یقینی بنانےکیلئے پرعزم ہیں جس کے باعث پائلٹس کوکتابی معلومات کے ساتھ ساتھ عملی تجربے سے بھی ہمکنار کرنے میں مدد ملے گی

ShareTweet
Previous Post

غیر قانونی بل بورڈز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

Next Post

بجلی ٹیرف بہت زیادہ،صنعتوں پر اثر پڑ رہا ہے،جام اکرام دھاریجو

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Next Post

بجلی ٹیرف بہت زیادہ،صنعتوں پر اثر پڑ رہا ہے،جام اکرام دھاریجو

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

پاکستانی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پیدائش کےذریعے چین کی ڈیری صنعت کو فروغ ملے گا

June 6, 2025

اے ایمان والوں اللہ سے ڈرو تقویٰ اختیار کرو، تقویٰ دنیا و آخرت کی بھلائی کا سبب ہے، خطبہ حج

June 5, 2025

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا عالمی یومِ ماحولیات 2025 کے موقع پر پیغام

June 5, 2025

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

أخبار حديثة

پاکستانی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پیدائش کےذریعے چین کی ڈیری صنعت کو فروغ ملے گا

June 6, 2025

اے ایمان والوں اللہ سے ڈرو تقویٰ اختیار کرو، تقویٰ دنیا و آخرت کی بھلائی کا سبب ہے، خطبہ حج

June 5, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved