Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog
مستقبل میں پاکستان کی قیادت سیلانی کے ہاتھ میں ہوگی، مولانابشیر فارو

مستقبل میں پاکستان کی قیادت سیلانی کے ہاتھ میں ہوگی، مولانابشیر فارو

سیلانی کے طلبہ مستقبل کے صدر،وزیر اعظم ،آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان بن سکیں گے۔چیئرمین ٹرس

Abid Hussain by Abid Hussain
March 8, 2024
in Blog, پاکستان, صفحہ اول
0
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

تابانی ہاؤس میں منعقدہ سالانہ سمپوزیم سے حنیف گوہر، ہالار وسان، احمد چنائے کا خطاب، مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب مستقبل میں پاکستان کی قیادت سیلانی کے طلبہ کے ہاتھ میں ہوگی کیونکہ سیلانی اپنے طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کررہا ہے۔

ہم ایک کروڑ بچوں کو پڑھائیں گے اور آئی ٹی برآمدات سے 100 ارب ڈالر کمائیں گے۔

فنی اور ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم ہمارے ملک کو اپنے پیر وں پر کھڑا کرے گی۔ ان اداروں سے فارغ ہونے والے بچے اور نوجوان ملک کے مستقبل کے صدر،وزیر اعظم ،آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان بن سکیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تابانی ہاؤس میں منعقدہ ’’سیلانی سالانہ سمپوزیم ‘‘کے موقع پر منعقدہ ایک پروقار عشایئے سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔

سمپوزیم سے معروف بلڈر حنیف گوہر،سی پی ایل سی کےسابق چیف احمد چنائے،رکن سندھ اسمبلی ہالار وسان،سیلانی کے شعبہ تعلیم و ٹیکنالوجی کے انچارج افضلچ امڑیہ اور معروف کمپیئر اے کے میمن نے بھی خطاب کیا۔

تقریب کا اہتمام معروف کاروباری شخصیات حمزہ یعقوب تابانی ،دانش امان،شاہد ملک اور نعمان وہرہ نے کیا تھا۔

عشایئے میں ملائشیا ،متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے سفارتکاروں،معروف تاجروں و صنعتکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے اپنے خطاب میں صدقہ اور زکوۃ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ خیر کے کاموں کے لیے صدقہ کم یا زیادہ ہر شخص بار بار دے سکتا ہے لیکن زکوۃ کے لیے مال و اسباب کا حساب لگانا ضروری ہے جو سال میں ایک بار فرض ہے۔صدقہ اور زکوۃ دینےسے مال کم نہیں ہوتا بلکہ بڑھتا ہے اور آفات سے محفوظ رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلانی نے خیر کے کاموں کا آغاز 24 سال پہلے تقویٰ کی بنیاد پر کیا تھا جو آج 63 شعبوں کا احاطہ کررہا ہے۔

یہ سب کچھ عوام اور مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ،فری لانسنگ کے شعبے میں پاکستان چوتھے نمبر پر آچکا ہے۔ہم ایک کروڑ بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ۔یہی بچے 100 ارب ڈالر کماکر دیں گے۔معروف بلڈر حنیف گوہر نے کہا کہ ہر دولت مند کو اپنی زندگی میں ہی خیر کے کاموں میں لگ جانا چاہیئے۔

انہوں نے خود بھی اپنی زندگی خیر کے کاموں میں صرف کرنا شروع کردی ہے۔سیلانی اور دیگر اداروں کو تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔سینئر سیاست دان منظور وسان کے صاحب زادے رکن سندھ اسمبلی ہالار وسان نے کہا کہ سیلانی جیسے اداروں کا ساتھ صرف رمضان میں نہیں پورے سال دینا چاہیئے۔ان کی خدمات دیکھتے ہوئے وہ خود بھی تعاون کریں گے۔

افضل چامڑیہ نے کہا کہ سیلانی نے آئی ٹی کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

گزشتہ چند سال کی محنت کے بعد اب کئی ممالک میں سیلانی کا پڑھا ہوا آئی ٹی کا طالب علم اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔

احمد چنائے نے کہا کہ سیلانی اب دستر خوان سے بہت آگے بڑھ کر خدمات کے میدان کا تن آوور درخت بن چکا ہے۔

عوام کو اس ادارے سے تعاون جاری رکھنا چاہیئے۔

Tags: سیلانی ٹرسٹ
ShareTweet
Previous Post

بائیولوجیکل مصنوعات 100 بلین ڈالرزکا کاروبار کررہی ہے

Next Post

پاک بحریہ کی لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے آپریشن میں بڑی کامیابی

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post
پاک بحریہ کی لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے آپریشن میں بڑی کامیابی

پاک بحریہ کی لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے آپریشن میں بڑی کامیابی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved