کراچی(4 جون 2024)
موٹروے پولیس کراچی کی بروقت کارروائی،آرٹلری میدان کراچی سے چھینی گئ گاڑی لیاری ایکسپریس وے سے برآمد کر لی گئی۔ موٹروے پولیس کو بذریعہ 15 گاڑی چھننے کی اطلاع ملی جس کے بعد ہائی ویز پر ناکہ بندی کر دی گئی۔
گاڑی رات 2 بجے آرٹلری میدان پولیس اسٹیشن کی حد سے چھینی گئی۔دوران ناکہ بندی لیاری ایکسپریس وے پر مذکورہ گاڑی کو دیکھا گیا۔ ملزمان نے گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی،افسران نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی مگر نہ رکی۔ جس پرموٹروے پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا۔ پولیس کو تعاقب کرتے دیکھ کر ملزمان گاڑی لیاری ایکسپریس وے پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔موٹروے پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے لیا اور مالکان اور 15 پولیس کو مطلع کیا ۔بعد از قانون چارہ جوئی گاڑی مالکان کے حوالے کر دی گئی۔ گاڑی کے مالکان کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی کی وجہ سے ان کی گاڑی مل گئ جس پر وہ موٹروے پولیس کے مشکور ہیں ۔افسران بالا نے بھترین کاروائی پر پیٹرولنگ افسران کو شاباش دی۔