پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ندیم اشرف سندھو نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
ترجمان پی پی پی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رائیونڈ کے عہدے دار ندیم اشرف سندھو پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ راجہ پرویز اشرف نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا ہے۔
پی پی پی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں شاہزیب، مقبول احمد، انس، محمد علی، صائم شامل ہیں۔