کراچی (پ ر) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر سید نجمی عالم اور ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے ضلع وسطی کی مارکیٹوں کا دورہ کیا۔
دورے کے موقع پر مقامی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر سید نجمی عالم نے اشیاء خوردونوش کے نرخ چیک کئے جبکہ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے متعدد دودھ دہی کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر متعدد ڈیریز پر جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے کہا کہ
صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے سندھ فوڈ اتھارٹی متحرک ہے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی نے حفظان صحت کے اصولوں پر آگاہی کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔
سندھ فوڈ اتھارٹی صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چل رہی ہے