کراچی(عابد حسین) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نسیم الدین میرانی کی ہدایت پر شہر کراچی میں بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات بروقت انجام دیئے گئے جبکہ مسلسل بارش کے باعث کل رات سے پانی کی نکاسی کاکام جاری ہے۔
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے تمام افسران و عملہ متحرک ہے۔ گزشتہ رات سے موسلا دھاربارش کے بعد عملے نے فوری انتظامات سنبھالے اورپانی کی نکاسی کا کام انجام دیا۔
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے شہر کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے تمام زونز میں عملہ الرٹ رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
ایم ڈی سالڈویسٹ نے رات بھر علاقوں کا دورہ کر کے پانی کی نکاسی کے انتظامات چیک کئے۔
علاوہ ازین ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی کی نگرانی میں عملے نے رات بھر بارش کے بعد تمام سڑکوں سے پانی صاف کرکے کلیئر کرنے کا کام انجام دیا۔
سڑکوں کے تمام چوکنگ پوائنٹس کھولے اور وائپر کے ذریعے پانی سڑکوں سے مین ہول کی طرف نکالا۔ جبکہ مسلسل جاری بارش کے سلسلے میں بھی ایمرجنسی نافذ رہے گی۔
ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت پر تمام عملہ فیلڈ میں موجودر ہے گا، جبکہ شہریوں سے موصول ہونے والی شکایات کے ازالے کو بروقت یقینی بنایا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں نجی کنٹریکٹرز کو جلد از جلد کچرااٹھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت پر شہریوں کو رکراچی میں رین ایمرجنسی نافذیلیف فراہم کرنے کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ عوام سے اپیل ہے کہ شکایات 1128یا، واٹس ایپ نمبر 03181030851پر درج کرائیں۔ یا ایس ایس ڈبلیوایم بی کی ایپ (SSWMB Complaints Karachi)ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی شکایات درج کرائیں۔