Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog
کراچی پریس کلب کی جانب سے عمائدین شہر کے لئے دعوت افطار کا اہتمام

کراچی پریس کلب کی جانب سے عمائدین شہر کے لئے دعوت افطار کا اہتمام

ہماری کوشش ہے کہ میڈیا میں جاری تنخواہوں کے بحران اور برطرفیوں کے نا رکنے والے سلسلے کو روکنے میں حکومت اور سیاسی و سماجی طبقات ہمارے ساتھ مل کر جدوجہد کریں۔ شعیب احمد سیکریٹری کراچی پریس کلب

Abid Hussain by Abid Hussain
March 24, 2024
in Blog, پاکستان, سیاست, صفحہ اول
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کی جانب سے عمائدین شہر ، سرکاری حکام ،ڈپلومیٹس، سیاسی و سماجی شخصیات ، کارپوریٹ سیکٹر اور پرمٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینئیر صحافیوں کے اعزاز میں گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا ۔

تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر ثقافت سید ذوالفقار شاہ، مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ، ڈپٹی مئیر سلمان مراد، غیر قونصل جنرل چین ،ڈپٹی قونصل جنرل ایران ،امریکی سفارتخانے کی ترجمان، سینیٹر تاج حیدر،ممبر صوبائی اسمبلی جماعت اسلامی فرحان فاروق ، ایم پی اے یوسف بلوچ، ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین، سیکریٹری انفارمیشن ندیم الرحمن، ڈی جی پبلک ریلیشن سلیم خان، ایم ڈی ایس ایس جی سی عمران منیار، وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر سراج میمن، چیئرمین ثواب ٹرسٹ ڈاکٹر وقار کاظمی ، سی ای
او اسٹار مارکیٹنگ واثق نعیم ، چئیر مین آباد عاصم سم سم ، سی سی او عیسی لیبارٹریز ڈاکٹر فرحان عیسی، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ الطاف سورایو، ڈی آئی جی ساؤتھ اسد الرحمن، ڈی جی لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی شبیہ الحسن، ڈائیریکٹر سی ای جے عمبر شمسی، نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اعجاز اللہ خان، ایڈیٹر جنگ لندن ہمایوں عزیز،سابق سربراہ شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی میڈم رفیعہ تاج، ڈائریکٹر انفارمیشن یوسف کابورو سمیت سیاسی، سرکاری اور کاروباری شخصیات، مختلف اخبارات کے ایڈیٹرز ، ڈائیریکٹر نیوز، کنٹرولر نیوز، بیورو چیفس ، چیف رپورٹرز سمیت سینئیر صحافیوں نے شرکت کی۔پریس کلب کے صدر سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد اور اراکین گورننگ باڈی نےگورنر سندھ اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی پریس کلب میرے لیے دوسرے گھر کی طرح ہے ۔پریس کلب کی تقریبات میں شرکت کرکے ہمیشہ خوشی محسوس کرتا ہوں ۔کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، گورنر سندھ نے کہا کہ پریس اور سیاستدانوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے، پریس کلب کو ہمیں تھنک ٹینک کے طور پر لینا چاہیے، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ میں بحیثیت گورنر نہیں بلکہ پریس کلب کے ایک ممبر کے طور پر شریک ہوا ہوں۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام عمل میں آچکا ہے، کراچی کے بعد سندھ کے دیگر اضلاع میں آئی ٹی کورسز شروع کرنے جارہے ہیں، اندازاً 25 لاکھ بچے بچیاں آن لائن اور آن سائٹ کورسز کریں گے، آئی ٹی کلاسز کا سندھ بھر میں یہی معیار نظر آئے گا اور سندھ آئی ٹی کے نام سے جانا اور پہچانا جائے گا، اور یہ بھی عزم کیا کہ پرائیوٹ سیکٹر کے ساتھ مل 100 منزلہ عمارتیں بنوائیں گے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صحافیوں کی جان و مال اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔جمہوری اور انصاف پسند معاشرے کی تشکیل کیلئے صحافی برادری کے حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے۔سندھ حکومت صحافیوں کے مسائل بخوبی آگاہ ہے اور کراچی پریس کلب کے ساتھ مل کر ان کے حل کے لیے کوشاں ہے ۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے صحافیوں کو درپیش مسائل کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی ہے،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دور حکومت میں صحافیوں پر عائد کالے قوانین کا خاتمہ کیا،ہم آزادی صحافت اور صحافیوں کو بلا خوف و خطر اپنی صحافتی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے ساز گار ماحول فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں،ملک میں جمہوریت کی بحالی اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے صحافتی برادری کی جدو جہد قابل ستائش ہے۔صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی نے مہمانوں کو خوش آمد کہتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب کی جانب معززین شہر کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام اب ایک روایت بن چکی ہے ،ہمیں خوشی ہے کہ زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کراچی پریس کلب کی اہمیت سے آگاہ ہیں اور ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد اور کراچی پریس کلب کی ایک ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہو تاکہ ہمیں ان کے مسائل اور ان کو ہمارے مسائل سننے اور سمجھنے میں مدد ملے،سیکرٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے کہا کہ صحافیوں کے لیے کراچی پریس کلب ایک سائبان کی حیثیت رکھتا ہے ہم نے ہمیشہ مظلوم اور کمزور طبقات کی نمائندگی کی ہے، ہماری کوشش ہے کہ میڈیا میں جاری تنخواہوں کے بحران اور برطرفیوں کے نا رکنے والے سلسلے کو روکنے میں حکومت اور سیاسی و سماجی طبقات ہمارے ساتھ مل کر جدوجہد کریں تاکہ صحافیوں کے معاشی قتل عام کو روکا جاسکے۔ انہوں نے گورنر سندھ سمیت تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ShareTweet
Previous Post

گورنر سندھ کا سیلانی ویلفیئر انٹر نیشنل ٹرسٹ کی جانب سے بچت بازار کا دورہ

Next Post

یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر کا کراچی کا دورہ

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Next Post
یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر کا کراچی کا دورہ

یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر کا کراچی کا دورہ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

پاکستانی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پیدائش کےذریعے چین کی ڈیری صنعت کو فروغ ملے گا

June 6, 2025

اے ایمان والوں اللہ سے ڈرو تقویٰ اختیار کرو، تقویٰ دنیا و آخرت کی بھلائی کا سبب ہے، خطبہ حج

June 5, 2025

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا عالمی یومِ ماحولیات 2025 کے موقع پر پیغام

June 5, 2025

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

أخبار حديثة

پاکستانی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پیدائش کےذریعے چین کی ڈیری صنعت کو فروغ ملے گا

June 6, 2025

اے ایمان والوں اللہ سے ڈرو تقویٰ اختیار کرو، تقویٰ دنیا و آخرت کی بھلائی کا سبب ہے، خطبہ حج

June 5, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved