Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

کراچی پریس کلب کے صدر اور سیکرٹری کی قیادت میں وفد کا کتیانہ میمن اسپتال کا دورہ

کتیانہ میمن اسپتال عوامی خدمت کیساتھ ساتھ صحافی برادری کیلئے بھی کسی نعمت سے کم نہیں ہے،سعید سربازی/شعیب احمد

Abid Hussain by Abid Hussain
July 10, 2024
in Blog
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (پاک نیوز 24)کراچی پریس کلب کے سعید سربازی نے کہا ہے کہ کتیانہ میمن اسپتال عوام الناس کی خدمت کے ساتھ ساتھ صحافی برادری کے لئے بھی کسی نعمت سے کم نہیں ہے، عقیل کریم ڈھیڈی کی جانب سے کراچی پریس کلب کے اراکین اور ان کے اہل خانہ کے لئے مفت علاج کی سہولت کی فراہمی پر ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں، احمد چنائے کی قیادت میں کتیانہ میمن اسپتال کی انتظامیہ نے جس طرح اسے ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنایا ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، شہر کے بڑے اسپتالوں میں میسر تمام سہولیات یہاں انتہائی کم فیسوں میں دستیاب ہیں جو اس مہنگائی کے دور میں عوام کے لئے بہت بڑا ریلیف اور کار خیر ہے۔کراچی پریس کلب کے صدرسعید سربازی اور سیکرٹری شعیب احمد کی سربراہی میں وفد نے گزشتہ روزچیئرمین کتیانہ میمن اسپتال احمد چنائے کی دعوت پر کتیانہ میمن اسپتال کا دورہ کیا، کراچی پریس کلب کے وفد میں سیکرٹری ہیلتھ کمیٹی کراچی پریس کلب طفیل احمد، سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے دستور اے ایچ خانزادہ، سابق سیکرٹری کے یو جے نعمت خان، ممبر گورننگ باڈی شعیب احمد،بیورو چیف این این آئی عبد الرحمن، سینئر ممبرابوالحسن اورجاوید جئے جا،ڈاکٹراخترعزیز،ڈاکٹروجاہت اللہ واسطی سمیت اسپتال کے بورڈ ممبران بھی موجود تھے۔اس موقع پرسیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے کہا کہ 2022میں معروف بزنس مین اور کراچی پریس کلب کے تاحیات ممبر عقیل کریم ڈھیڈی کی جانب سے کراچی پریس کلب کے ممبر ز اور ان کے اہل خانہ کے مفت علاج کے لیے تعاون کیا گیا تھا ۔اس وقت کی گورننگ باڈی کے مطابق ایک کروڑ روپے سے اس سہولت کا آغاز کیا گیا تھا ۔تقریبا سوا دو سال کے دوران ہمارے کتیانہ اسپتال میںاراکین اور ان کے اہل خانہ کی ہر قسم کی بیماری کا علاج کیا جارہا ہے ۔احمد چنائے کی ذاتی کوششیں اورد لچسپی اس پروجیکٹ میں ہر وقت موجود ہوتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ کتیانہ میمن اسپتال اور کراچی پریس کلب کے درمیان یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا اور عقیل کریم ڈھیڈی کی کاوشوں سے لگایا گیا یہ پودا جلد تناوردرخت کی شکل اختیار کرجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ کراچی پریس کلب اپنے ممبران کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہے اور اس کام کے لئے ہمیں اپنے ہمدرد اور خیر خواہوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم مختلف اسپتال اور ڈائیگنوسٹک سینٹرز سے اپنے اراکین کی طبی سہولیات کے لئے معاہدے کر چکے ہیں تاہم وہ ناکافی ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ان سہولیات کو بڑھایا جائے۔ اس موقع پر کتیانہ میمن اسپتال کے چیئرمین احمد چنائے نے کہاکہ ہردال عزیزشخصیت عقیل کریم ڈھیڈی کی خواہش ہے کہ پریس کلب کے ممبرا ن کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے بتایاکہ گزشتہ دوسال کے عرصے کے دوران اسپتا ل سے کراچی پریس کلب کے 2600ممبران استفادہ کرچکے ہیں جبکہ 1100سے زائد ممبران مختلف بیماریوں کے باعث یہاں زیر علاج رہ چکے ہیں۔انہوں نے کراچی پریس کلب کے وفد کو بتایا کہ یومیہ بنیادوں پر کتیانہ میمن اسپتال میں چار ہزار سے مریضوں کا چیک اپ کیا جاتا ہے ۔1500سے زائد مریضوں کی او پی ڈی ہوتی ہے ۔ادارہ ”نو پرافٹ نو لاس”کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے۔اسپتال میں دل کے آپریشن سمیت ہرطرح کی طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔اس موقع پروائس چیئرمین سلیم رومی نے کہا کہ اسپتال میں 180بچے تھلیسیمیا کے رجسٹرڈ ہیں ،15بچوں کو یومیہ بنیاوں پرخون فراہم کیا جاتا ہے ۔یہ واحد اسپتال ہے جسے ٹیچنگ اسپتال میں تبدیل کردیا گیا ہے ،اسپتال میں سندھ اسکل لیب ،آئی ٹی ڈپارٹمنٹ موجود ہے جبکہ اسپتال کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں جدید طرز کے چار آپریشن تھیٹرز ہیںجبکہ آئی سی یو سمیت دیگر شعبے آپریشنل ہیں ۔اسپتال میں جدید طرز کی لیبارٹری قائم کی گئی ہے ۔13ایمرجنسی وارڈز ہیں۔اس موقع پرپی ایف یوجے دستور کے سیکرٹری جنرل اے ایچ خانزادہ اور سیکرٹری ہیلتھ کمیٹی طفیل احمد نے کتیانہ میمن اسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہم احمد چنائے اور اسپتال کی پوری انتظامیہ کیے شکر گزار ہیں ۔بعد ازا ں کراچی پریس کلب کے وفد کو اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا ۔

ShareTweet
Previous Post

پی ڈی ایف کے تحت ’’ آزادی اظہار، جمہوریت اور عام انتخابات 2024 ‘‘ کے موضوع پر مذاکرہ جمعے کو ہوگا

Next Post

ایم کیو ایم پاکستان وفد کی طاہری مسجد آمد

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post

ایم کیو ایم پاکستان وفد کی طاہری مسجد آمد

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved