کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی خصوصی ہدایت کلب روڈ مووین پک ہوٹل کے سامنے دھنسنے والی واٹر کارپوریشن کی متاثرہ سیوریج لائن کا مرمتی کام مکمل ہوگیا۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے گزشتہ رات متاثرہ لائن کا دورہ کرکے مرمتی کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
اس ضمن میں چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو نے عملدرآمد کرتے ہوئے اپنی نگرانی میں مرمتی کام مکمل کروایا، واضح رہے کہ گزشتہ رات کلب روڈ مووین پک ہوٹل کے سامنے سیوریج کی 66 انچ ٹرنک مین کی لائن دھنس گئی تھی۔