بجلی کے نادہندگان کے خلاف کے ۔الیکٹرک کی ایف سی ایریا اور لیاری میں کارروائی،بل ادا نہ کرنے والے کنکشن منقطع اور بجلی چوری کرنے والے کنڈے اتار دیئے
کراچی(اسٹاف رپوٹر) کے۔الیکٹرک کے مطابق ایف سی ایریا میں پی ڈبلیو ڈی کے صارفین پر 65 لاکھ روپے جبکہ لیاری کی لی مارکیٹ کے صارفین پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کے واجبات کی وجہ سے کاروائی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈیلیو ڈی کے نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مہینوں سے بجلی کے بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے کنکشنز منقطع کر دیے ہیں۔ ترجمان کے۔ الیکٹرک کے مطابق منقطع کیے گئے کنکشنز پر مجموعی طور پر 65 لاکھ سے زائد کے واجبات ہیں۔ کارروائی تمام قواعد و ضوابط کے تحت عمل میں لائی گئی یے۔
دوسری جانب لیاری کے علاقے لی مارکیٹ میں کے-الیکٹرک کا عملہ کنڈے ہٹانے کے لیے پہنچا۔ جہاں
کنڈے ہٹانے کے دوران شرپسند عناصر کے-الیکٹرک کے عملے پر حملہ کردیا اور کے-الیکٹرک کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کا اندراج کیا جا چکا ہے، قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں واقعات میں نادہندگان اور بجلی چوری کرنے والوں نے کے۔الیکٹرک کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ کے الیکٹرک انتظامیہ دفتر پر احتجاج اور عملے پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ مفت بجلی کی فراہمی ممکن نہیں۔ کے۔ الیکٹرک کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر قواعد و ضوابط کے مطابق نادہندگان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گا۔