کراچی ( نومبر24) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید اے المالکی بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے پاکستان آمد پر انہیں خوش آمدید کہا۔ گورنر سندھ اور امام کعبہ نے فلسطین کے عوام کے لئے دعا کی، امام کعبہ نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھی خصوصی دعا کی۔ امام کعبہ نے کہا کہ خوشی ہے کہ آپ جیسا عوام کا درد رکھنے والا سندھ میں گورنر ہے، آپ کے عوامی فلاح و بہبود کے تمام اقدامات مثالی ہیں۔