کراچی( نمائندہ پاک نیوز 24 )مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پر منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سیدامتیاز علی شاہ کی سربراہی میں 21 رمضان یومِ شہادت حضرت علیؓ کے سلسلے میں تمام امور بہترین انداز سے انجام دئیے گئے اس موقع پر مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف اورمرکزی جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی، پانی کا چھڑکاؤ اورچونے کا چھڑکاؤیقینی بنایا گیا۔ دیگر تفصیلات میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی نے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اورضلع جنوبی میں شکایتی کیمپ میں انتظامات چیک کئے۔ جبکہ اضافی سینیٹری عملہ بھی مرکزی جلوس کے لئے تعینات کیا گیاتھا۔جلوس کے راستے ضلع شرقی اور ضلع جنوبی میں نمائش چورنگی، نشتر روڈ، ایم اے جناح روڈ، جمشید روڈ، شاہ نجف روڈ، کھارادر و دیگر اہم شاہراہوں کی بالخصوص صفائی ستھرائی کا کام انجام دیا گیا۔ ضلع جنوبی میں جلوس کے راستے میں شکایتی کیمپ میں شہریوں کو بروقت سہولت فراہم کرنے کے لئے کچرا اٹھانے والے رکشے اور عملے نے امورانجام دئیے۔ موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا گیا۔دریں اثناء شکایتی مراکزپر موصول ہونے والی عوامی شکایات بروقت متعلقہ افسران تک پہنچانے کے عمل کوبھی تیز گیا ہے اور تمام شکایات مانیٹر کی گئیں۔ شہریوں کوریلیف فراہم کرنے کے لئے ڈی ایم سیز سمیت دیگر اداروں کے ساتھ مکمل کورآڈینشن یقینی بنایا گیا۔