کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت ڈپٹی کنوینر انسانی حقوق سائمن گل نے انسانی حقوق کی مرکزی کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر میں انسانی حقوق کو درپیش چیلنجز اور کمزور طبقات کو بااختیار بنانے کی حکمت عملیوں پر تعمیری گفتگو ہوئی۔ آئندہ انسانی حقوق آگاہی کانفرنس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں انسانی حقوق کے مسائل کے بارے میں مؤثر اقدامات کے فروغ پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین، وکلا، غیر سرکاری تنظیموں اور یوتھ پارلیمنٹ کے سیکریٹریز کی بڑی تعداد نے شرکت کی