اسلام آباد (پاک نیوز24)تحریکِ لبیک پاکستان کا مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقوق کے لئے اسرائیل کے خلاف فیض آباد میں دھرنا چوتھے روز بھی بدستور جاری، مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہیگا، دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ ہمارے مظلوم فلسطینی بھائیوں، بہنوں اور بچوں کا بھی کربلا کی طرح کھانا پانی سب بند کیا ہوا ہے، کیا ہم کوفیوں کا کردار ادا کررہے ہیں، کربلا کا بس یہی پیغام ہے کہ ظالم جتنا بھی بڑا لشکر لے کر آجائے پھر حسینیت یہ ہے کہ اس کے سامنے ڈٹ کر کھڑا رہا جائے، ہمیں تو یہ بزدل حکمران ٹکر گئے ہیں، ورنہ اسلام کے دامن میں تو بس دو ہی چیزیں ہیں ایک امامِ حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا کربلا میں سجدہ اور مولا علی شیرِ خدا رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاتھ میں خیبر کا دروازہ، حضرت امامِ علی اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کربلا میں 70 یزیدی جہنم واصل کئے، اس کو کہتے ہیں کربلا اب سب کا دل کررہا ہے نا فلسطین جانے کہ لئے، صرف ایک بات سنائی ہے حضرت امامَ علی اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی، کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہئیے ٹینٹ میں جھومتے ہوئے عاشقِینِ رسول ﷺ کو دیکھ کر، جب وقت آئے گا تو سینہ چوڑا کر کے سامنا کرینگے، اسلام تو تگڑے بندے کا قائل ہے اسلام کسی کا قرض نہیں رکھتا، ہم امام علی اکبر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے وارث ہیں، میدان سے بھاگیں گے نہیں ، چاہے سارے ظالم اکھٹے ہو کر آجائیں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے!!!، کربلا کا یہی پیغام ہے کہ اپنے فلسطینی مظلوم بھائیوں کی مدد کو پہنچو ، جتنی دیر کروگے اتنی قربانیاں زیادہ دینی پڑیں گی، میں قوم سے بھی یہی اپیل کرتا ہوں کہ حسینیوں کا ساتھ دیں یزیدیوں کا نہیں کیونکہ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد، وقت تو گزر جاتا ہے فلسطینیوں کا بھی گزر جائے گا اور ہمارا بھی لیکن تا صبحِ قیامت امامِ حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یاد رکھا جائے گا۔