راولپنڈی (پاک نیوز24)راولپنڈی میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا سسٹم نالہ لئی کے کٹاریاں پل سے چوری کرلیا گیا۔محکمہ موسمیات کے حکام کی درخواست پر سسٹم کی چوری کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم چور سولر پلیٹ، بیٹریاں، الیکٹرانکس بورڈ اور دیگر لوہے کا سامان چرا کرلے گئے۔پولیس کے مطابق نامعلوم چور نے کمرے کا تالا توڑ کر رات کی تاریکی میں واردات کی۔ پولیس کا کہنا ہے کٹاریاں پل کے نیچے نشے کے عادی افراد کی آماجگاہ ہے، شک ہے اس چوری میں بھی وہی ملوث ہیں۔