کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی مون سون بارش کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے جبکہ شہریوں کوفوری طور پر ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈسید امتیاز علی شاہ کی ہدایت پر تمام اضلاع میں بارش کے پانی کی نکاسی کا کام بلا تعطل جاری ہے۔ تمام افسران و عملہ متحرک ہے وقفے وقفے سے جاری بارش کے سلسلے کے بعد عملے نے فوری طور پر انتظامات سنبھالے اورپانی کی نکاسی کا کام بروقت انجام دیا۔ریلیف کی فراہمی کے لئے رات گئے تک افسران و عملہ سڑکوں پر موجود رہیں گے۔بارش کے فوراً بعد متعدد سڑکیں پانی کی نکاسی کے بعد کلیئر کردی گئیں ہیں جبکہ متوقع مزید بارش کے سلسلے میں ایمرجنسی نافذ رہے گی۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت پر تمام عملہ فیلڈ میں موجودر ہے گا،جبکہ شہریوں سے موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ بروقت یقینی بنایا جا رہا ہے اس سلسلے میں نجی کنٹریکٹرز کو جلد از جلد کچرااٹھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت پر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ عوام سے اپیل ہے کہ شکایات درج کرانے کے لئے ہیلپ لائن نمبر1128 اور واٹس ایپ نمبر 03181030851پر رابطہ کریں۔ یا ایس ایس ڈبلیوایم بی کی ایپ (SSWMB Complaints Karachi)ڈاؤن لوڈ کریں شکایتی مراکز فعال رہیں گے۔