میدان عرفات سے (بشکریہ شاہدنعیم)

مسجد نمرہ میں امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ بن حمید کا خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی نے نیکی اختیار کرنے اور برائی سے دور رہنے کا حکم دیا ہے،انہوں نے کہا کہ اے ایمان والوں اللہ سے ڈرو تقویٰ اختیار کرو، تقویٰ دنیا و آخرت کی بھلائی کا سبب ہے،
اللہ تعالی نے نیکی پر عمل اور برائی سے دوری کا حکم دیاہے، اللہ تعالی نے دین اسلام کو انسانیت کے لئے پسند کیا، انہوں نے کہا کہ تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جب بھی بات کرو اچھی بات کرو، اللہ تعالی صبر والوں کو پورا ثواب عطا فرماتا ہے
انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر گزار انسانوں سے وعدہ ہے کہ جتنا شکر کرئینگے انہیں زیادہ نعمتوں سے نوازیں گے
اپنے رب کو چھپ چھپ کر گڑگڑاکر پکارو، اللہ تعالیٰ نے فساد فی الارض سے سختی سے منع فرمایا ہم فرشتوں، مقدس کتابوں جس میں توریت اور انجیل پر ایمان رکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ان تمام پچھلی کتابوں پر نگران فرمایا،
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تمام واقعات اور حادثات کو پہلے سے لوح محفوظ میں لکھ دیا تھااللہ تعالیٰ نے جرم کرنے والوں سے انتقام کا تعین کیا ہےاللہ کے سوا کسی اور معبود کو نہ پکارو ورنہ سخت سزا پانے والوں میں سے ہوگے، شیخ صالح بن حمید نے کہا اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کہہ دیجئے اے اہل کتاب آؤ ایسی باتکی طرف جو ہم لوگوں میں یکساں ہو، ارشاد باری تعالی ہے اگر کوئی تمہیں تکلیف پہنچائے تو اللہ کے سوا کوئی دور کرنے والا نہیں اور اگر خیر پہنچانا چاہے تو کوئی اسے روک نہیں سکتا، جو اللہ تعالی نے حکم فرمایا کہ اگر تمہارے بیچ کوئی تنازعہ ہوجائے تو اسے اللہ اور اسکے رسول کی جانب لوٹادو، اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء، ذکر اور دعا کثرت سےکروکیونکہ یہ دعا کی قبولیت کا دروازہ ہےاے اللہ دنیا کے مشرق اور مغرب میں مسلمانوں کے حالات سدھار دیں، مسلمانوں کے حکمرانوں کو بھلائی کی توفیق دے، انہیں ہدایت اور تقویٰ عطا فرماآخر میں عالم اسلام،فلسطینی مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں کیں، اے اللہ فلسطین میں ہمارے بھائیوں کا خیال رکھ اور انکے بھوک اورمصائب اور تکالیف کا خاتمہ، انکے بے گھروں کو آسرادے، انکے خوف زدہ کو امن عطا کر اور انہیں انکے اور تمہارے دشمنوں کے شر سے نجات دلا اور انہیں دشمن پر غالب فرما،#