Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog
قوموں کے عروج وزوال میں تعلیم کی کلیدی حیثیت ہے

قوموں کے عروج وزوال میں تعلیم کی کلیدی حیثیت ہے

مباحثے اور مکالمے کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے طلباء سوسائٹیز کا قیام ناگزیر ہے۔ڈاکٹر خالد محمودعراقی

Abid Hussain by Abid Hussain
March 19, 2024
in Blog, پاکستان, صفحہ اول
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(پ ر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالد محمودعراقی نے کہا کہ قوموں کے عروج وزوال میں تعلیم کی کلیدی حیثیت ہے جن اقوام نے تعلیم کواپنی ترجیحات میں شامل اور اس پر سرمایہ کاری کی وہ آج ترقی کی بام عروج پر پہنچ چکی ہیں۔مباحثے اور مکالمے کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے طلباء سوسائٹیز کا قیام ناگزیر ہوتاہے اور مجھے خوشی ہے کہ جامعہ کراچی اس پر عمل پیراہے۔مباحثے اور مباحثے جیسے مقابلوں سے انسان کو اعتماد ملتا ہے، اس کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور شخصیت کو نکھارنے میں بہت مدد ملتی ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی یونیورسٹی ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے طلباوطالبات سے وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں دوران ملاقات خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کراچی یونیورسٹی ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے طلباء نے حال ہی میں منعقدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی، لیاری کی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ کیٹیگریز جیتنے کے بعد ‘بہترین وفد’ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی طلباوطالبات کو اپنی صلاحیتیں بروئے کارلانے کے بھر پورمواقع فراہم کرتی ہے تاکہ جامعہ میں زیر تعلیم طلبہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپورحصہ لے سکیں۔انہوں نے کراچی یونیورسٹی ڈیبیٹنگ سوسائٹی کی سال بھر میں ملک بھر میں کارکردگی اور فتوحات کو بھی سراہا۔

اس موقع پر مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر نوشین رضا نے شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کو بتایا کہ حال ہی میں منعقدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی، لیاری کی ماڈل یونائیٹڈ نیشنزکانفرنس کے دوران کراچی یونیورسٹی ڈیبیٹنگ سوسائٹی نے چھ کمیٹیوں جن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، خصوصی سیاسی اور ڈی کالونائزیشن کمیٹی، سماجی، انسانی، اور ثقافتی کمیٹی، تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی کمیٹی، اکنامک اینڈ فنانشل کمیٹی اور پاکستان نیشنل اسمبلی شامل ہیں جس میں ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں بشمول بحریہ یونیورسٹی، نمل یونیورسٹی،مہران یونیورسٹی اور بہت سے دوسرے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ اسکولوں اور کالجوں کے طلباوطالبات نے بھی اس میں حصہ لیا۔

ڈاکٹر نوشین نے بتایا کہ کراچی یونیورسٹی ڈیبیٹنگ سوسائٹی جامعہ کراچی کی سات آفیشل اسٹوڈنٹس سوسائٹیز میں سے ایک ہے، جو طلبہ کو ملک بھر میں مختلف سرٹیفائیڈ پروگرامز اور ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ماڈل یو این کانفرنسز اقوام متحدہ کی طرز پر بحث ومباحثے کے ذریعے، مختلف عالمی مسائل کا حل تلاش کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

ڈاکٹر نوشین نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کو بتایا گیا کہ جامعہ کراچی کے 16 مندوبین میں سے 10 نے فتح کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ اب تک کراچی یونیورسٹی ڈیبیٹنگ سوسائٹی چاربہترین وفد کے ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہے۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی، لیاری کی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز کانفرنس 2024 ء میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں شعبہ جرمیات کے شاہد حسین، حسن رضا، ملک وسیم اور نمرہ بی بی جبکہ شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے کائنات فاروق، احد ولی، مریم، زہرہ عمران، طفیل عباس، فلزہ یونس، محمد حمزہ، علیشا رحمان، حمیرا جاوید، اریبہ نعیم، حفصہ فریدون، اور عمائمہ اعجازشامل ہیں۔

ڈاکٹر نوشین رضا نے بتایا کہ کراچی یونیورسٹی ڈیبیٹنگ سوسائٹی نے مجموعی طور پر 12 ٹیم ٹرافیاں حاصل کیں، 21 پہلی پوزیشنیں، 16 بار دوسری پوزیشن، چار مرتبہ تیسری پوزیشن حاصل کی اور بہترین وفد کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے علاوہ ملک گیر مقابلوں میں 22 دیگر ایوارڈزبھی حاصل کئے۔

اس موقع پر رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم، رئیس کلیہ علوم پروفیسر ڈاکٹر مسرت جہاں یوسف، رئیس کلیہ علم الادویہ پروفیسر ڈاکٹر محمد حارث شعیب، رئیس کلیہ معارف اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، سٹوڈنٹس ایڈوائزری کونسل کے ممبران اور دیگر بھی موجود تھے۔

ShareTweet
Previous Post

ایان اور انابیہ کوضیا الدین اسکول میں داخلہ مل گیا

Next Post

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے فوجیوں کی غائبانہ نمازِجناز

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post
شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے فوجیوں کی غائبانہ نمازِجناز

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے فوجیوں کی غائبانہ نمازِجناز

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved