کراچی ( پ ر ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں میگا ایونٹ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند ہے۔ گورنر سندھ نے آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ اور ان کی ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ اس میگا ایونٹ سے عالمی سطح پر پاکستان کا سافٹ امیج ابھرے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل پاکستان کے صدر احمد شاہ سے گورنر ہاﺅس میں ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں آرٹس کونسل پاکستان کے صدر احمد شاہ نے گورنر سندھ کو ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 26 ستمبر سے 30 اکتوبر 2024ء تک فیسٹیول جاری رہے گا، 40 ممالک سے آرٹسٹ شرکت کریں گے، فلسطین کے آرٹسٹ بھی آئیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 40 تھیٹرز میں 450 سے زائد آرٹسٹ پرفارم کریں گے، 55 میوزک، 50 ڈانس پرمارمسز، 20 ورکشاپس، 10 ٹاک اور 5 فائن آرٹ ایگزیبیشن شامل ہیں۔