چار اگست شہدا ئے پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویزپولیس کے قیام سے لے کر آج تک49افسران نے جام شہادت نوش کیا ہے۔
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر افسران و ملازمان، شہداء کے ورثاء اور موٹروے پولیس کے شہید سب انسپکٹر محمد امین کے صاحبزادے اے ایس پی صہیب امین نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔انسپکٹر جنرل سلمان چوہدری نے شہداء کے ورثاء کا بطور مہمان خصوصی تقریب میں استقبال کیا۔تقریب میں موٹروے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب سے قبل آئی جی سلمان چوہدری اور اے ایس پی صہیب امین نے یاد گار شہداء پرپھول چڑھائے اور شہداء کی درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سلمان چوہدری نے کہا کہ ہم شہداء کو سلام پیش کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں اور شہید سب انسپکٹر محمد امین کے بیٹے صہیب امین کا پولیس سروس میں بطور اے ایس پی بھرتی ہونا ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ ہم شہدائے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ امن کے بقاء اور وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے پولیس کے شہداء کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔یوم شہدائے پولیس پاکستان پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔شہداء نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویزپولیس کے قیام سے لے کر آج تک49افسران نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ جن میں ایک خاتون آفیسر بھی شامل ہے۔ 4اگست کا دن ہمیں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ان افسران کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے دوران ڈیوٹی اپنے فرائض کی انجام دہی میں جام شہادت نوش کرکے پاکستان اور محکمے کا نام بلند کیا۔ ہم شہداء کے خاندانوں کو دل سے سلام پیش کر تے ہیں۔
آئی جی نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ شہداء کے بچے محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرکے مختلف شعبہ جات میں اپنی صلاحیتوں کو منوائیں اور وطن عزیز کا نام دنیا میں روشن کریں۔ اس ضمن میں موٹروے پولیس شہداء کے خاندانوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھے گی۔ تقریب سے موٹروے پولیس کے شہید سب انسپکٹر محمد امین کے صاحبزادے اے ایس پی صہیب امین اور شہید محمد صفدر کی صاحبزادی نوشین صفدر نے بھی خصوصی خطا ب کیا۔ تقریب کے آخر میں آئی جی سلمان چوہدری اور اے ایس پی صہیب امین نے شہداء کے اہلخانہ میں اعزازی اسناد تقسیم کئے۔
Hey people!!!!!
Good mood and good luck to everyone!!!!!