کراچی….میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گزشتہ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے اہم چیلنج کا سامنا پاکستانی قوم نے ہمت اور حوصلے کے ساتھ کیا، یہی جذبہ اور لگن ملک کی اقتصادی حالت کو بدل کر خوشحالی کی طرف لے جائے گی، کراچی شہر نے ہر دور میں مشکلات اور آزمائشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، بدترین سیلابی صورتحال نے ہمیں مل کر کام کرنے اور متاثرین کی بحالی جلد از جلد یقینی بنانے کا موقع دیا، سندھ کی صوبائی حکومت نے 21 لاکھ سیلاب متاثرہ مکانات کی دوبارہ تعمیر کا بیڑہ اٹھا کر قابل تحسین مثال پیش کی ہے، ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کے لئے بہتر اور مستحکم ملک کی تعمیر کرنی ہے،یہ بات انہوں نے منگل کے روز مقامی ہوٹل میں یونائیٹڈ نیشنزآفس برائے پروجیکٹ سروسز (UNOPS) کے زیراہتمام سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے پائیدار اور صنفی اعتبار سے موزوں رہائشی انتظام کے موضوع پر منعقد ہونے والے سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وفاقی سیکریٹری قومی کمیشن برائے ویمن اسٹیٹس خواجہ عمران رضا، کنٹری منیجر UNOPS برائن فوسیٹ، چیف ایگزیکٹو آفیسر سندھ پیپلز ہاؤسنگ برائے سیلاب متاثرین محمد خالد، PDMA کے صوبائی نمائندے اور دیگر اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔