کراچی (رپورٹ: عابد حسین) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ اورنگ زیب پنھور نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کی جانب سے رواں مالی جولائی 2023 سے جنوری 2024 تک ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جنوری 2024 تک مجموعی طور پر82236.596 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔
انہوں نے مذید بتایا کہ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 5991.680 ملین روپے،انفرااسٹرکچر سیس کی مد میں 71236.810 ملین روپے، پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 460.88 ملین روپے، کاٹن فیس کی مد میں 86.468 ملین روپے اورانٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 43.476 ملین روپے جبکہ باقی رقم دیگر ٹیکسز کی مد میں وصول کی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ اورنگ زیب پنھور نے کہا کہ ٹیکس وصولی کی مجموعی طور صورتحال تسلی بخش ہے۔
امید ہے رواں مالی سال کے اہداف جلد حاصل کرلیں گے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ٹیکسز کی وصولی کے لئے مذید محنت کریں۔