Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

خواتین فنکاروں کے مشہور امریکی بینڈ ریننگ جین کی جانب سے کراچی میں شاندار پرفارمنس سے دورہ پاکستان کا اختتام

میوزک ڈپلومیسی سے امریکا اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید تقویت ملی۔

Abid Hussain by Abid Hussain
May 11, 2024
in Blog
0
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (11 مئی، 2024)  معروف امریکی میوزک بینڈ ریننگ جین نے پاکستان میں دو ہفتوں پر محیط اپنے حالیہ دورے کا آخری پڑاؤ کراچی میں کیا، جہاں بینڈ کی زیر قیادت طالب علموں کے جیم-اینڈ- لرن سیشنز اور موسیقی پر ورکشاپس کا انعقاد ہوا، جس میں انہوں نے کراچی بھر سے آئے موسیقی کی شائقین کے ساتھ سحر انگیز آواز میں فن کا مظاہرہ بھی کیا۔ آرٹس کاؤنسل آف پاکستان اور نیشنل اکیڈمی آف آرٹس کے ساتھ مصروف عمل امریکی میوزک بینڈ کراچی میں موسیقی کے متنوع منظرنامے کا مداح بن گیا۔ ریننگ جین کی ممبر گلوکار ہ اور سیلو سے ساز چھیڑنے والی مائے بلوم فیلڈ کا کہنا تھا کہ “پاکستان میں جس گرمی جوشی سے استقبال اور مہمان نوازی کی گئی، وہ باعث مسرت ہے، یہاں کے لوگوں سے ملنے والی محبت اور خوشی نے ہمارے دل جیت لیئے ہیں۔ اس کے ساتھ مقامی باصلاحیت فنکاروں سے جڑنے اور بین الثقافتی مکالمے میں موسیقی کے ذریعے اپنا حصہ ڈالنے کا جو موقعہ ملا، وہ کسی اعزاز سے کم نہیں۔”

آرٹس کاؤنسل کراچی میں ریننگ جین کیجانب سے ورکشاپ کا آغاز ہوا، جہاں انہوں نے لیاری سے تعلق رکھنے والے 50 بچوں کے ساتھ موسیقی کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ بینڈ نے ورکشاپ میں شریک نوجوانوں کو فوک موسیقی کی دنیا سے روشناس کرایا، جبکہ موسیقی آلات اور رہنمائی فراہم کرتے ہوئے باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

کراچی میں اپنے ہمنوا موسیقار امریکی قونصل جنرل کاریڈ ٹربل کی میزبانی میں ریننگ جین کے اعزاز میں ان کی رہائشگاہ پر ایونٹ کا اہتمام کیا گیا، جس میں سندھ اور بلوچستان سے آنے والے فنکاروں نے شرکت کی اور اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ امریکا کے شاندار ثقافتی ورثے کی طرح پاکستان کی متحرک روایات کے مناظر اس ایونٹ میں دیکھنے کو ملے۔ علاہ ازیں اس دورے کا خاص پہلو نیشنل اکیڈمی آف آرٹ میں منقعدہ ویمنز پرفارمنگ آرٹ فیسٹیول میں شرکت کا موقع تھا، جہاں فنی مہارتوں، نغمہ نگاری اور فنکارانہ صلاحیتوں میں بہتری پر مرکوز ورکشاپ میں بینڈ نے قائدانہ ذمہ داریاں انجام دیں، جبکہ ایک کنسرٹ میں شرکت کرنے والوں کی سریلی آواز میں گیتوں اور تالیوں کی گونج سے دن کا اختتام ہوا۔

ریننگ جین نے کراچی کو الوداع کرنے سے قبل امریکی قونصل خانہ میں آخری کنسرٹ کی میزبانی کی گئی، جہاں انہوں نے اپنے مشہور گانوں کے علاوہ اردوں زباں میں پاکستان کا مشہور ملی نغمہ “دل دل پاکستان” گاکر خوب داد سمیٹی۔ اس کنسرٹ میں موسیقاروں اور فن کی دنیا کے نمائندگان سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی، جنہوں نے محبت کے تبادلے پر مرکوز میوزک کے ساتھ جشن منایا، جسے امریکا اور پاکستان دنوں ملکوں میں خوب پسند کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل کانرڈ ٹربل نے کہا کہ ” خطے کے بہترین فنکاروں کے ہمراہ ریننگ جین کی موہ لینے والی دھنوں کو سننے کا موقع ناقابل فراموش تھا۔ امریکا اور پاکستان کے موسیقی کے امتزاج کی ایک خاص بات ہوتی ہے، جسے سن کر محسوس ہوتا ہے کہ ہم سب میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے۔ “

ریننگ جین امریکا کے موسیقی سے وابسطہ درجنوں فنکاروں میں سے ایک ہے، جو کہ امریکی محکمہ خارجہ کے گلوبل میوزک ڈپلومیسی انیشی ایٹو کے ذریعے عالمی سطح پر موسیقی کی سفیر کا کام کر رہا ہے۔ یہ بینڈ دنیا میں بین الثقافتی تفہیم اور موسیقی کے ذریعے سماجی رویوں میں تبدیلی کا خواہاں ہے۔

 

 

ShareTweet
Previous Post

قومی اداروں کی نجکاری یا اقرار جرم؟

Next Post

کراچی سے پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کا آغاز۔

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Next Post

کراچی سے پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کا آغاز۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

موٹروے پولیس ساؤتھ زون نے کروڑوں روپے کی ادویات سے بھرا مزدا ٹرک ریکور کر لیا

February 21, 2026

امریکی محکمۂ زراعت کا سندھ کے 1,300 اسکولوں میں مفت خوراک اور راشن کے لیے 80 ملین ڈالر کے منصوبے کا اعلان

February 19, 2026

پاکستانی تاجروں کو نئے چینی سال کی خوشیوں کے ساتھ بہار تہوار میلے میں بے شمار فوائد حاصل

February 18, 2026

معذور ڈرائیوروں کے لیے نئی امید،ینگو پاکستان کی ناؤ پی ڈی پی کے ساتھ شراکت داری

February 18, 2026

أخبار حديثة

موٹروے پولیس ساؤتھ زون نے کروڑوں روپے کی ادویات سے بھرا مزدا ٹرک ریکور کر لیا

February 21, 2026

امریکی محکمۂ زراعت کا سندھ کے 1,300 اسکولوں میں مفت خوراک اور راشن کے لیے 80 ملین ڈالر کے منصوبے کا اعلان

February 19, 2026

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved