Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog
پاکستان تحریک انصاف طالبان کا سیاسی ونگ ہے ،سینیٹر ایمل ولی خان

پاکستان تحریک انصاف طالبان کا سیاسی ونگ ہے ،سینیٹر ایمل ولی خان

خیبرپختونخواکے آدھے حصے میں پولیس کی رٹ ہی نہیں ہے۔کے پی کے کی آگ وہاں نہیں رکے گی۔اس کے نتائج بھیانک آئیں گے، اے این پی آئینی عدالت کی حامی ہے۔سپریم کورٹ انصاف کے بجائے وہ کیسز اٹھاتی ہے جس پر ان کو میڈیامیں پذیرائی ملے،میٹ دی پریس سے خطاب

Abid Hussain by Abid Hussain
September 25, 2024
in Blog, صفحہ اول
0
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ طا لبان اور پی ٹی آئی دونوں ایک ہیں،پی ٹی آئی طالبان کا سیاسی ونگ ہے۔

خیبرپختونخوا کے آدھے حصے میں پولیس کی رٹ ہی نہیں ہے۔کے پی کے کی آگ وہاں نہیں رکے گی۔ اس کے نتائج بھیانک آئیں گے۔ میں ایکسٹینشن کے عمل کا حامی نہیں ہوں لیکن ملک کی ساکھ بچانے کے لیے یہ ضروری ہے ۔

اے این پی آئینی عدالت کی حامی ہے۔سپریم کورٹ انصاف کے بجائے وہ کیسز اٹھاتی ہے جس پر ان کو میڈیامیں پذیرائی ملے۔ہم نے افغانستان میں نقلی جہاد کرایا، اس سے پاکستان کو نقصان ہوا۔ہم امریکا اور چین کے ساتھ ڈبل گیم کھیل رہے ہیں۔

پاکستان میں بلیک منی کو اجازت دے دیں معیشت بہتر ہو جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ پاکستان کا معاشی حب اور ثقافتی شہر ہے۔

کراچی ہر پاکستانی قوم کا شہر ہے جس میں رہنے والی قوم کے حقوق بھی یکساں ہیں۔کراچی جتنا مہاجر سندھی کا ہے اتنا ہی پختونوں اور بلوچوں کا بھی ہے ۔کراچی پاکستان کا واحد گلدستہ ہے جس میں ہرقوم کا فرد شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کا کام ہے دہشت پھیلانا ہے ۔ملک کے لیے ہم نے شہید دئیے لیکن اس کا کوئی صلہ نہیں ملا ۔عمران خان نے اپنی حکومت میں 40 ہزار دہشت گردوں کو پاکستان لایا۔

اس معاملے پر میں نے عدالت سے رجوع کیا۔طالبان اور پی ٹی آئی دونوں ایک ہیں،پی ٹی آئی طالبان کا سیاسی ونگ ہے۔خیبرپختونخوا کے آدھے سے زیادہ حصے میں پولیس کی رٹ ہی نہیں ہے۔کے پی کے کی آگ وہاں نہیں رکے گی اس کے نتائج بھیانک آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم شریفوں سے ہاتھ ملا سکتے ہیں توکیا شیطانوں سے بھی ہاتھ ملائیں۔پاکستان تحریک انصاف کبھی ایک حقیقت نہیں تھی ۔ اس کے پیچھے مغرب کا ہاتھ ہے۔

اسرائیل کے اخبارات ان کی حمایت میں باتیں آرہی ہیں۔پی ٹی آئی کو تینوں حکومتیں دہشتگردوں کی ملی بھگت سے ملی ہیں۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ تین صوبوں میں انتخاب نہیں مانے جارہے ہیںلیکن کے پی کے کے انتخابات کو سب شفاف مانتے ہیں یہ کیسے ہوسکتا ہے۔سندھ میں پرجیکٹ تحریک انصاف کو نہیں کیا گیا۔کراچی پنجاب بلوچستان اور کے پی کے میں پروجیکٹ کیا گیا ۔ تمام صوبوں میں دھاندلی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے ہی معلوم تھا کہ علی امین گنڈا پور وزیر اعلی آرہے ہیں۔ یہ عمران خان کے لوگ نہیں ہیں۔یہ ادارے کے لوگ ہیں ۔عمر ایوب اور شبلی فراز عمران کے لوگ نہیں ہیں۔جنہوں نے یہ پارٹی بنائی تھی ان کے ساتھ بھی اب مسئلہ ہے۔میری عمران خان سے نہ پہلے کوئی دلی قربت تھی نہ کبھی ہوگی۔ان کی حکومت نے پہلے بھینسں بیچی پھر انہوں نے گالیاں فروخت کیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کوئی جمہوریت کے علمبردار نہیں ہیں۔وہ دفاعی ادارے کے خلاف اس لیے بات کرتے ہیں کہ شہبازشریف کی جگہ وہ کیوں نہیں ہیں ۔ ان کی کرپشن سب کے سامنے ہے ۔توشہ خانے کے کیس سامنے ہے۔ملک ریاض کا کیس سامنے ہے۔فرح گوگی پیرنی کے خلاف کیس ہیں۔

ان سب کو گرفتار کرناچاہیے۔سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ پاکستان کے پاس ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں ۔ کے پی کے میں ایک یونٹ بجلی آئی پی پیز سے نہیں بنتی۔ کوئی بھی ملک یا گھر قرضوں سے نہیں چلتا ہے۔ ہمارے لوگ لگے ہوئے ہیں کہ قرضہ کیسے مل سکے ۔

ہمیں تمام شاہ خرچیاں ختم کرنی ہوں گی۔اپنے ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات اور باہمی تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔پاکستان میں بلیک منی کو اجازت دے دیں معیشت بہتر ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تین سال کی ایکسٹینشن آرہی ہے۔میں ذاتی طور پر اس عمل کوپسند نہیں کرتا لیکن ملک کی ساکھ بچانے کے لیے یہ ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت کی اے این پی حامی ہے۔ میں نے آئینی عدالت کی تجویز دی تھی۔ سپریم کورٹ انصاف کے بجائے وہ کیسز اٹھاتی ہے جس پر ان کو میڈیا پر پذیرائی ملے۔اس سلسلے کو اب لگام دینی چاہیے، یہاں لوگ مر جاتے ہیں بعد میں فیصلے آتے ہیں۔

ایسی عدالت ہونی چاہیے جس میں سب کی نمائندگی ہو۔اس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی بھی نمائندگی ہو۔انہوںنے کہا کہ کے پی کے میں جنگ ہم نے خود اپنے سر لی ہے۔ہم نے اس جنگ کو خود ویلکم کیا ۔

اپنی سرحدیں کھولیں ۔ ہم نے افغانیوں کو غیر قانونی طور پرخوش آمدید کہا اور ہم ہی نے ان کو مہاجر بنایا ۔پاکستان کو اسکے عوض اربوں ڈالر ملے ۔ہم نے افغانستان میں نقلی جہاد کرایا، اس سے پاکستان کو نقصان ہوا۔ہم امریکا اور چین کے ساتھ ڈبل گیم کھیل رہے ہیں ۔

ہم نے ان دہشت گردوں کو پالا ہے۔انہوںنے کہا کہ اسوقت اے این پی نہ حکومت کا حصہ ہے اور نہ ہی ہم اپوزیشن میں ہیں ۔حکومت اور اپوزیشن دونوں جعلی ہیں۔صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی نے کہا کہ ایمل ولی خان اس قبیلہ سے سے جنوں نے اس ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں ۔

خان عبدالغفار خان ہو یا عبدالولی خان ہو انہوں نے ڈکٹیٹر شپ کا مقابلہ ہے۔ایمل ولی جس طرح سے بسوشل میڈیا پر بات کرتے ہیں اسے کوئی افورڈ نہیں کرسکتا ہے ۔ ان کو کراچی پریس کلب کے دورے کی دعوت کا مقصد ملکی حالات خصوصاً کے پی کے اور بلوچستان پرتفصیلی بات چیت کرنا تھا ۔

سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب خان نے کہا کہ کراچی پریس کلب میں ہم ایمل ولی خان کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ ان کے خاندان کا پاکستان بنانے میں اہم کردار ہے۔اے این پی نے اصولی سیاست کی ہے۔ان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔اے این پی کی تاریخ رہی ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کو ترجیح دی ہے ۔

ShareTweet
Previous Post

چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی کراچی پریس کلب آمد

Next Post

پاکستان نیوی ’’حفاظت سب سے پہلے‘‘کے اُصولوں کو یقینی بنانے کیلئے جہازوں اور زمینی یونٹس میں قطعی اقدامات کو یقینی بناتی ہے

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Next Post

پاکستان نیوی ’’حفاظت سب سے پہلے‘‘کے اُصولوں کو یقینی بنانے کیلئے جہازوں اور زمینی یونٹس میں قطعی اقدامات کو یقینی بناتی ہے

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

آئی سی سی بی ایس میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ70ہزار روپے ماہانہ مقرر

June 24, 2025

پاکستانی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پیدائش کےذریعے چین کی ڈیری صنعت کو فروغ ملے گا

June 6, 2025

أخبار حديثة

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved