Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

پاکستان میں طبی خدمات، چینی ڈاکٹر کو ستارہ پاکستان سے نواز دیا گیا

Abid Hussain by Abid Hussain
April 28, 2026
in Blog
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

چھانگ شا (شِنہوا) چین کے ماہر امراض قلب پان شیانگ بن کو پاکستان میں طبی خدمات کے اعتراف میں ستارہ پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے انہیں یہ اعزاز چین کے وسطی صوبے ہونان کے دارالحکومت چھانگ شا میں عطا کیا۔
اعزاز دینے کی تقریب میں صدر نے کہا کہ پاکستان اور چین نہ صرف مضبوط ریاستی اور عوامی روابط رکھتے ہیں بلکہ ایک “دل سے دل” کا رشتہ بھی رکھتے ہیں۔
چائنیز اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے ماتحت فووائی ہسپتال کے نائب صدر پان شیانگ بن اور ان کی ٹیم نے 2025 کے دوران پاکستان میں مقامی طبی عملے کے تقریباً 200 ارکان کو دوطرفہ امدادی منصوبے کے تحت دل کی پیدائشی بیماری (سی ایچ ڈی) کے حوالے سے خصوصی تربیت فراہم کی۔ یہ منصوبہ سی ایچ ڈی کے علاج میں چین اور پاکستان کے درمیان اپنی نوعیت کا پہلا تکنیکی تعاون تھا۔
صوبہ سندھ کے ایک عہدیدار قاسم نوید قمر نے کہا کہ پروفیسر پان پاکستان میں بہت معروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی ٹیم کی جانب سے لائی گئی تکنیکیں مقامی طبی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد دیں گی۔
پان نے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف ذاتی پہچان ہے بلکہ چینی طبی ٹیموں کو خراج تحسین بھی ہے اور یہ چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کا ثبوت بھی ہے۔
پان کے مطابق ان کی ٹیم نے تابکاری سے پاک الٹراساؤنڈ کی مدد سے کی جانے والی جلد کے ذریعے (پرکیوٹینیئس) مداخلتی تکنیک متعارف کرائی ہے، جس کے لئے بڑے پیمانے کے آلات کی ضرورت نہیں ہوتی، کھلی سرجری کی ضرورت نہیں پڑتی اور تابکاری کی نمائش سے بھی بچا جاتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی موبائل طبی گاڑیوں کے ذریعے بھی دیہی علاقوں میں خدمات فراہم کرنے کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے۔
پاکستانی حکام نے کہا کہ چین کی حمایت اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے ذریعے مقامی طبی عملہ دل کی پیدائشی بیماری میں مبتلا زیادہ بچوں کا علاج کرنے کے قابل ہو جائے گا۔
6 دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط چین کے غیر ملکی طبی امدادی پروگرام نے کئی ترقی پذیر ممالک کو فائدہ پہنچایا ہے۔ حالیہ برسوں میں چین نے نئی ٹیکنالوجیز اور طریقہ کار کے تبادلے کی کوششیں مزید تیز کر دی ہیں جس سے عالمی صحت کے تعاون کے ایک نئے ماڈل کو فروغ ملا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کا دورہ چین 25 اپریل سے یکم مئی تک جاری رہے گا جس میں ہونان اور ہائی نان صوبوں کے دورے شامل ہیں۔

ShareTweet
Previous Post

پاک -چین کہانیاں, چین میں کاروبار کا گھر جیسا احساس

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

پاکستان میں طبی خدمات، چینی ڈاکٹر کو ستارہ پاکستان سے نواز دیا گیا

April 28, 2026

پاک -چین کہانیاں, چین میں کاروبار کا گھر جیسا احساس

April 24, 2026

سید محمد طهٰ نے، بطور کے-الیکٹرک کے سی ای او، عہدہ سنبھال لیا

April 16, 2026

پاک بحریہ کا مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

April 16, 2026

أخبار حديثة

پاکستان میں طبی خدمات، چینی ڈاکٹر کو ستارہ پاکستان سے نواز دیا گیا

April 28, 2026

پاک -چین کہانیاں, چین میں کاروبار کا گھر جیسا احساس

April 24, 2026

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved