کراچی، 12 جون 2026: کے-الیکٹرک نے ریکوری میں بہتری کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے منظور کالونی میں صارفین کی سہولت کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا۔ ان کیمپس کے ذریعے صارفین کو بلوں کی ادائیگی، اقساط کی سہولت، میٹر سے متعلق رہنمائی اور نئے کنیکشن کی درخواستوں کے لیے موقع پر ہی معاونت فراہم کرتی ہے تاکہ صارفین اپنے واجبات آسانی سے ادا کر سکیں۔
اس کیمپ کے دوران بجلی کے 17 نئے کنیکشنز کے لیے درخواستیں جمع کروائی گئیں۔ اس کے علاوہ 65 لاکھ روپے سے زائد کے واجبات وصول کیے گئے۔
کے-الیکٹرک کے ہیڈ آف ڈسٹری بیوشن آپریشنز ،خرم عبداللہ، نے کہا، “ہمارے سہولت کیمپس کمیونٹیز کے ساتھ براہِ راست رابطے اور ان کے مسائل ان کے پاس جا کر حل کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد بلوں کی وصولی میں بہتری اور تقسیم کے نقصانات میں کمی لانا ہے، جبکہ بلوں کی باقاعدگی سے ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے خدمات تک رسائی کو مزید آسان بنانا بھی ہے۔





