Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ ڈیجیٹل وژنری آف دی ایئر قرار

ٹی اے ایف،اے بی ایل پبلک سیکٹر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایوارڈز2026 میں ڈیجیٹل شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعزازات

Abid Hussain by Abid Hussain
July 30, 2026
in Blog
0
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: ٹیک ایڈوائزری فورم (ٹی اے ایف ) اور الائیڈ بینک لمیٹڈ (اے بی ایل )نے، اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ اور پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) کے اشتراک سے، پہلے ٹی اے ایف،اے بی ایل پبلک سیکٹر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایوارڈز 2026 کا کامیاب انعقاد کیا۔ تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام، ٹیکنالوجی کے ماہرین، ترقیاتی اداروں کے نمائندوں، ماہرینِ تعلیم اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

ان ایوارڈز کے تحت ایسے افراد، اداروں اور منصوبوں پر کام کرنے والی ٹیموں کو اعزازات دیے گئے جنہوں نے نئی سوچ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور شہریوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے ذریعے پاکستان کو ڈیجیٹل ملک بنانے کی کوششوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد اور اداروں میں ایوارڈز تقسیم کیے۔

ایوارڈز مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر دیے گئے، جن میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)، منصوبوں کی کامیاب تکمیل، سرکاری و نجی شعبوں کے اشتراک، تعلیمی ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل صلاحیتوں کے فروغ، ماحول دوست ٹیکنالوجی، ڈیٹا کے مؤثر استعمال پر مبنی جدت، مختلف ڈیجیٹل نظاموں کے انضمام، شہریوں کے لیے بہتر خدمات، صحت، مالیاتی ٹیکنالوجی، علاقائی روابط اور مؤثر قیادت شامل تھے۔

تقریب میں پاکستان اے آئی ریڈینس رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ رپورٹ میں یہ جائزہ پیش کیا گیا کہ پاکستان مصنوعی ذہانت کو اپنانے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے کس حد تک تیار ہے تاکہ جامع معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے اور سرکاری شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔

نمایاں اعزازات میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ریونیو اصلاحات اور (سی اے آر ای سی) ریجنل کنیکٹیویٹی انوویشن کے شعبے میں ایوارڈ دیا گیا، جبکہ وزارتِ تعلیم کو کنیکٹڈ کلاس رومز سسٹم پر اعزاز سے نوازا گیا۔ پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) کو “ڈیٹا انوویشن آف دی ایئر” ایوارڈ اس کے ایسے ڈیجیٹل نظام پر دیا گیا، جس نے مربوط اور ڈیٹا پر مبنی خدمات کے ذریعے سرحد پار تجارت کو زیادہ تیز، شفاف اور مؤثر بنایا۔

نادرا کو پاکستان ای ویزا سسٹم، پاک آئی ڈی، سٹیزن ایکسپیرینس اور ای سہولت منصوبوں پر اعزازات دیے گئے۔ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) کے ای پی اے ڈی ایس یعنی ای پاکستان ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم کو بھی سراہا گیا۔

پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید آفتاب حیدر کو سنگل ونڈو پلیٹ فارم کی کامیاب منصوبہ بندی، جدت اور مؤثر نفاذ میں قائدانہ کردار پر “ایڈاپٹو لیڈرشپ آف دی ایئر” ایوارڈ دیا گیاجبکہ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) کو اپنے “ڈیپارچر فرام پنسل ٹو پکسل” منصوبے پر اعزاز ملا۔ دیگر کامیاب منصوبوں میں تعلیمی ٹیکنالوجی، ماحولیاتی تحفظ، صحت، ڈیجیٹل تجارت، مالی شمولیت اور شہریوں کے لیے ڈیجیٹل سہولتوں کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کو بھی سراہا گیا۔

وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کو ڈیجیٹل وژنری آف دی ایئر قرار دیا گیا۔ یہ اعزاز انہیں ڈیجیٹل نیشن پاکستان اقدام اور مصنوعی ذہانت کی قومی پالیسی کو آگے بڑھانے میں قیادت پر دیا گیا، جو ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ الائیڈ بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایزید رزاق گل کو ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پیٹرن آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی اب صرف ٹیکنالوجی تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ قومی ترقی کی ایک اہم ضرورت بن چکی ہے، جو حکومتی کارکردگی بہتر بنانے، عوامی خدمات کو مؤثر بنانے، معاشی ترقی کو فروغ دینے اور شہریوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے۔

تقریب کے اختتام پر ٹیک ایڈوائزری فورم اور اس کے شراکت داروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جدت کے فروغ، مختلف فریقوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور ایسے اقدامات کی حمایت جاری رکھیں گے جو پاکستان کو مزید مربوط، جامع اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار ملک بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

ShareTweet
Previous Post

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ افسران کے لیے کسٹمائز آن لائن تربیتی پروگرام کی ویب سائٹ پر بریفنگ

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ ڈیجیٹل وژنری آف دی ایئر قرار

July 30, 2026

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ افسران کے لیے کسٹمائز آن لائن تربیتی پروگرام کی ویب سائٹ پر بریفنگ

July 28, 2026

محفوظ سفر کے فروغ اور ڈرائیوروں کے لیے ان ڈرائیو کے تحت حفاظتی ورکشاپ کا انعقاد

July 10, 2026

پاکستان سنگل ونڈو اور لمز کے درمیان تجارت کو آسان بنانے اور تحقیق کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

July 7, 2026

أخبار حديثة

وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ ڈیجیٹل وژنری آف دی ایئر قرار

July 30, 2026

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ افسران کے لیے کسٹمائز آن لائن تربیتی پروگرام کی ویب سائٹ پر بریفنگ

July 28, 2026

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved