Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home سیاست
کب بنے کا کراچی کا نیا ماسٹر پلان۔۔۔۔

کب بنے کا کراچی کا نیا ماسٹر پلان۔۔۔۔

Abid Hussain by Abid Hussain
November 17, 2023
in سیاست
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی ….. نگران صوبائی وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و بحالیات سندھ محمد مبین جمانی نے کہا ہے کہ کراچی کی تمام یوسیز، ٹائون اور میونسپل کارپوریشن میں ملازمین کو تنخواہیں آئندہ ایک ماہ میں نادرہ سے ویریفیکیشن کے بعد ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ کسی بھی وزیر پر الزام لگانا آسان ہوتا ہے لیکن اس کو ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے۔ ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ہم کسی سیاسی جماعت کی طرف سے نگران حکومت کا حصہ بنے ہیں۔ کراچی کا ازسر نو ماسٹر پلان بنانے کے لئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں جلد ہی کنسلٹینٹ کے ذریعے کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ میرا کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ کراچی پریس کلب کے ممبران کے رہائشی مسائل کے لئے تمام متعلقہ ڈی جیز، ڈی سیز و دیگر افسران کا اجلاس منعقد کرکے ان مسائل کو حل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کراچی پریس کلب کے صدر و سیکرٹری اور گورننگ باڈی کے ارکان سے ملاقات اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی، جنرل سیکرٹری محمد شعیب، مشتاق سہیل، اسلم خان، ارکان گورننگ باڈی ذوالفقار واہوچو، فاروق سمیع، لیاقت مغل، ذوالفقار راجپر، فیاض قریشی، شمس کیریو، سنئیر صحافی مقصود یوسفی و دیگر بھی موجود تھے۔ کراچی پریس کلب کے صدر نے نگران صوبائی وزیر محمد مبین جمانی کو 1996 سے کراچی پریس کلب کے صحافیوں کو ایل ڈی اے اور ایم ڈی اے میں ملنے والے پلاٹس کی ادائیگیوں، ان کے الاٹمنٹ آرڈرز، وہاں ڈویلپمنٹ کے کاموں میں تاخیر اور سابقہ سندھ کابینہ کی منظوری کے باوجود وہاں پر صحافیوں کے پلاٹس کہ عدم فراہمی اور 700 نئے ممبران کے پلاٹس سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری جنرل محمد شعیب نے نگران صوبائی وزیر کو اس حوالے سے اب تک کی جانے والی کاوشوں، اس سلسلے میں سیکرٹری انفارمیشن کی زیر صدارت بننے والی 10 رکنی کمیٹی کی پروگریس سمیت دیگر سے آگاہ کیا اور ان سے استدعا کی کہ وہ بحثیت نگران صوبائی وزیر بلدیات ان معاملات کو حل کروا صحافیوں میں پھیلی بے چینی کا خاتمہ کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر بلدیات محمد مبین جمانی نے کہا کہ پریس کلب کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے یہاں مدعو کیا اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پریس کلب کی انتظامیہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ صحافیوں کے تمام جائز مسائل کا فوری حل کیا جائے گا۔

Tags: InternationalNews
ShareTweet
Previous Post

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے

Next Post

مشاهدة جوستين تيمبرليك ‘صرخة لي نهر’ تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Next Post

مشاهدة جوستين تيمبرليك 'صرخة لي نهر' تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

آئی سی سی بی ایس میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ70ہزار روپے ماہانہ مقرر

June 24, 2025

پاکستانی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پیدائش کےذریعے چین کی ڈیری صنعت کو فروغ ملے گا

June 6, 2025

أخبار حديثة

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved