Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا عالمی یومِ ماحولیات 2025 کے موقع پر پیغام

Abid Hussain by Abid Hussain
June 5, 2025
in Blog
0
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ہر سال 5 جون کو ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ ماحول کے تحفظ کے لیے اُٹھائے جانے والے اقدامات اور آگہی کے فروغ کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ یہ دن اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے تحت ایک عالمی قدم ہے جس کا مقصد بڑھتے ہوئے ماحولیاتی بحرانوں کا مقابلہ کرنا ہے۔اس سال کا موضوع “پلاسٹک آلودگی کا خاتمہ” ہے، جو ہمارے سیارے بالخصوص ہمارے قیمتی بحری ماحول کو لاحق شدید خطرے کو اجاگر کرتا ہے۔

پلاسٹک آلودگی کی لعنت کسی سرحد کا لحاظ نہیں رکھتی، یہ بے رحمی سے ہماری جھیلوں، دریاؤں اور سمندروں پر حملہ آور ہو رہی ہے۔ یہ نہ صرف ہمارے فطری مناظر کو بدنما بناتی ہے، بلکہ جانداروں کے مسکن کو نقصان پہنچاتی ہے، ماحولیاتی نظام کو مفلوج کرتی ہے اور بے شمار انواع کو خطرے سے دوچار کرتی ہے۔ یہ پُر فریب خطرہ عالمی سطح پر لوگوں کے روزگار، غذائی تحفظ اور ساحلی آبادیوں کی فلاح و بہبود کو متاثر کر تاہے۔ یہ مستقبل میں وقوع پذیر ہونے والا خطرہ نہیں، بلکہ دور حاضر کا ایک واضح خطرہ ہے۔

پاکستان کے لیے یہ خطرہ غیر معمولی حد تک سنگین ہے- قدرت نے پاکستان کو وسیع ساحلی پٹی عطا کی ہے جس سے لاکھوں افراد کی گزر بسر وابستہ ہے اور جو سمندری حیاتیاتی تنوع سے مالال مال ہے۔ ہمارے سمندروں کو انسانی سرگرمیوں کے بے پناہ دباؤ اور پلاسٹک سے پیدا ہونے والی بحری آلودگی کا سامنا ہے جو اس بیش بہا قیمتی اثاثے کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے۔

پاکستان، جس کی بحری معیشت تیزی سے فروغ پا رہی ہے، اپنی سمندری حالت سے واضح طور پر متاثر ہوتا ہے۔ کراچی بندرگاہ بحری سرگرمیوں کا ایک اہم مرکز اور ماحولیاتی زون ہے جو ٹھوس کچرے، مضر صنعتی فضلے، گندے پانی اور پلاسٹک کے کوڑے کے ڈھیروں کی بلا امتیاز تلفی سے متاثر ہو رہا ہے۔ یہ آلودگی نہ صرف سمندری ماحول کو تباہ کر رہی ہے بلکہ آبی حیات کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے جو حیاتیاتی تنوع کو خطرے میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کے لیے سنگین خطرات پیدا کر رہے ہیں۔

پاکستان نیوی میری ٹائم شراکت داروں کے ساتھ مل کر کراچی بندرگاہ کے ماحولیاتی حالات بہتر بنانے میں فعال کردار ادا کر رہی ہے اور اس مقصد کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تاہم، سمندر میں پھینکے جانے والے آلودہ مواد کی مقدار ہماری کاوشوں سے کہیں زیادہ ہے۔ اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے دو جہتی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے؛ اول، فضلے کو سمندر میں پھینکنے کے عمل کو سختی سے روکا جائے جس میں صنعتی فضلہ، سمندر میں تیل کے اخراج اور ٹھوس کچرا بالخصوص پلاسٹک جو سب سے زیادہ نقصان دہ اور ناقابلِ تحلیل ہے بارشوں کے دوران بڑی مقدار میں سمندر میں پہنچ جاتا ہے۔ دوم، اس فضلے کو جمع کیا جائے جو پہلے ہی ہماری بندرگاہوں تک پہنچ چکا ہے۔ اس مقصد کے لیے بندرگاہوں کی صفائی کے اقدامات پر زیادہ وسائل خرچ کرنے اور انہیں بحری تجارتی اور سمندری سرگرمیوں کے لیے محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔

پلاسٹک اور سمندری آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرے کا ادراک کرتے ہوئے، پاکستان نیوی آگہی کے اقدامات کے ذریعے آلودگی کی اس لعنت کے خاتمے کا عزم ِنو کرتی ہے۔اس اہم دن کے موقع پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز نے ایک روزہ عالمی سیمینار کا اہتمام کیا ہے تاکہ اس مسئلے کے متعلق آگہی پھیلائی جائے اور ہمارے میرین ایکو سسٹم کے تحفظ کے اسباب اور طریقوں کو اُجاگر کیا جائے۔

میں تمام شراکت داروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آلودگی کے خاتمے کے لیے پاکستان نیوی کے فطری طریقوں پر مشتمل حل جیسے کہ مینگرووز کی شجر کاری، ابتدائی مرحلے میں آلودگی کی کمی، پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی، ساحلِ سمندر کی صفائی، فضلے کو سمندر سے نکالنے کے لیے اضافی اثاثہ جات کی تعیناتی، کوڑاکرکٹ کے پھیلاؤ کی روک تھام اور اس بڑھتے ہوئے بحران سے متعلق وسیع پیمانے پر شعور کے فروغ میں پاکستان نیوی کا ساتھ دیں تاکہ آنے والی نسل کے لیے محفوظ اور صحت مند مستقبل کو یقینی بنایا جائے۔

ShareTweet
Previous Post

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

Next Post

اے ایمان والوں اللہ سے ڈرو تقویٰ اختیار کرو، تقویٰ دنیا و آخرت کی بھلائی کا سبب ہے، خطبہ حج

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Next Post

اے ایمان والوں اللہ سے ڈرو تقویٰ اختیار کرو، تقویٰ دنیا و آخرت کی بھلائی کا سبب ہے، خطبہ حج

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

پاکستانی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پیدائش کےذریعے چین کی ڈیری صنعت کو فروغ ملے گا

June 6, 2025

اے ایمان والوں اللہ سے ڈرو تقویٰ اختیار کرو، تقویٰ دنیا و آخرت کی بھلائی کا سبب ہے، خطبہ حج

June 5, 2025

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا عالمی یومِ ماحولیات 2025 کے موقع پر پیغام

June 5, 2025

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

أخبار حديثة

پاکستانی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پیدائش کےذریعے چین کی ڈیری صنعت کو فروغ ملے گا

June 6, 2025

اے ایمان والوں اللہ سے ڈرو تقویٰ اختیار کرو، تقویٰ دنیا و آخرت کی بھلائی کا سبب ہے، خطبہ حج

June 5, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved